جی این این سوشل

پاکستان

کوروناویکسی نیشن سنٹرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ آگیا

لاہور : کوروناویکسی نیشن سنٹرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ آگیا ، ایکسپو سنٹرلاہور میں کوروناویکسی نیشن کاعمل آج جاری رہے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں کوروناویکسی نیشن سنٹرز کے حوالے سے بڑا  فیصلہ آگیا
پنجاب میں کوروناویکسی نیشن سنٹرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ آگیا

جی این این کے مطابق  ایکسپو سنٹرلاہور  میں کوروناویکسی نیشن  کے لیے اوقات کار بڑھا دئیے گئے  ہیں جس کے بعد  ایکسپو سنٹرشام 6کےبجائے رات 8بجے تک کھلا رہے گا۔ ڈرائیو تھرو پر آج بھی ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا ،اس حوالے سے  ڈی سی لاہورمدثر ریاض کاکہنا ہے کہ ڈرائیو تھرو پر رات 8سے 2بجے تک ویکسی نیشن کروائی جاسکے گی اور یہ فیصلہ عوام الناس کی آسانی کیلئےکیا گیا ہے ۔  

ڈی سی مدثرریاض  نے پی کے ایل آئی اسپتال اورایل ڈی اےسپورٹس آزادی چوک کے سنٹرز بھی آج کھولنےکےاحکامات جاری کیے ہیں ،  پی کے ایل آئی اور ایل ڈی اے کے سنٹرز رات 8بجے تک کھلیں رہیں گے۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت  کے مطابق لاہور میں ویکیسین کی قلت کا سامنا ہوا جس کے باعث د وروز کیلئے سیکٹورل ویکسینیشن  بند کئے گئے ہیں جبکہ  لاہور میں چار ویکسی نیشن سینٹر کو کھولا گیا ہے جہاں ویکیسن کا عمل جاری ہے  ۔  محکمہ صحت  کاکہنا ہے کہ    لاہور میں کورونا ویکیسین کی ایک لاکھ ڈوزز کا سٹاک موجود ہے ،  صوبہ بھر میں ویکسینیشن سینٹرز  کے  اوقات صبح 8 سے رات 8 بجے تک ہوں گے  جبکہ بروز اتوار پنجاب بھر کے تمام ویکسینیشن سینٹر بند رہیں گے ، سوموار سے تمام ویکسینیشن سینٹر کھول دیے جائیں گے۔  محکمہ صحت کے مطابق اتوار کی شام تک پنجاب کو ویکسین کا وافر سٹاک مہیا ہوجائے گا ، ویکیسن کی قلت کا سامنا تکنیکی مسائل کے باعث  ہو اتھا  جسے دور کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  دو روز قبل  لاہور میں کورونا ویکسین کی قلت کا معاملہ سامنے آیا تھا اورکورونا ویکسین ختم ہونے پر  لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش  دیکھا گیا    تھا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس صرف 3روز کا اسٹاک رہ گیاہے اور مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی گئی ہے ۔

 اس حوالے سے  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد   کا بیان سامنے آیا تھا کہ پنجاب میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے ،   ڈپٹی کمشنرلاہورکے پاس اس  وقت 25ہزار کوروناویکسین کا اسٹاک موجودہے، تمام اضلاع میں ویکسین کی وافرمقدارموجودہے۔ موبائل ویکسین یونٹس کے ذریعے بھی کوروناویکسین لگائی جارہی ہے۔حال ہی میں اضلاع کو16لاکھ ویکسین کی خوراکیں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ  صوبہ بھرمیں روزانہ کی بنیادپر2لاکھ40ہزارسے زائد افرادکی ویکسینیشن کررہے ہیں۔

یاد  رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے،ملک میں اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 27 لاکھ 50ہزار 760خوراکیں استعمال کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر  کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  کورونا سے مزید27فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار940ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 47ہزار 218ہو گئی ہے ۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ44ہزار 799 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 615افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج (جمعرات کو )لاہور میں ہمت کارڈ کا اجراء کیا جس کا مقصد صوبے میں خصوصی افراد کو مالی مدد فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کے تحت 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیئے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی طورپر اس منصوبے کیلئے 2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جس کے تحت تین مہینوں کیلئے ماہانہ ساڑھے دس ہزار روپے مالی معاونت کے طورپر دئیے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے د ی

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست  دے د ی

شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 نز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ندا ڈار 23، عمیمہ سہیل 18، سدرہ امین 12، منیبہ علی 11، طوبیٰ حسن 5، سعدیہ اقبال 2، گُل فیروزہ 2، ڈیانا بیگ 2 اور عالیہ ریاض 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ناشرہ سندھو 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

بلوچستان  کے اہم شہر کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ پیش ، 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں ۔

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے  اور خواتین  بھی شامل ہیں، کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ 

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے ، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، کوئی غفلت پائی گئی تو مواخذہ ہوگا ، زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے،  جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،  زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll