Advertisement
پاکستان

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، پی ڈی ایم اے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 3rd 2024, 11:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی سے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک مجموعی طور پر 963 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 261 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کیلئے مالی معاونت اور امدادی سامان فراہم کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement