پاکستان
عدالت کا چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست کو منظور کرلیا، لاہور ہائیکورٹ میں شہری اشبا کامران نے چیئرمین نادرا کی تقرری کو چیلنج کررکھا تھا۔ عدالت نے سماعت مکمل ہو نے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
جسٹس عاصم حفیظ نے چیرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگراں حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس آرمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی، نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے، اور حاضر سروس فوجی افسر کو بطور چیرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے اکتوبر 2023 میں اس وقت جنرل ہیڈکوارٹز (جی ایچ کیو) میں تعینات آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔
جرم
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
فائرنگ کےبعد فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہنگومنتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور چل بسے
ہنگو: خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مذہبی سکالر مولانا فدا الرحمان کو قتل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق مولانا فدا الرحمان رات کے وقت مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہنگومنتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور چل بسے۔
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،
— GNN (@gnnhdofficial) September 16, 2024
مولانا فدا الرحمان جاں بحق #GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_Updates pic.twitter.com/ZUylshDeZE
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مولانا فدا الرحمان ایک معروف سوشل ورکر تھے۔
دنیا
اہلیہ کو تحفے کی تفصیلات چھپانے کا الزام، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع
اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
لندن : برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر اپنی اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے کپڑوں کی تفصیلات چھپانے کے الزام میں پھنس گئے ہیں۔ اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک معروف کاروباری شخصیت وحید علی نے وزیراعظم کی اہلیہ کے لیے کپڑے خریدے اور ان میں تبدیلیاں کرائیں لیکن اس حوالے سے کوئی سرکاری ریکارڈ نہیں پایا گیا۔
پارلیمانی قوانین کے مطابق منتخب نمائندوں کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات ظاہر کرنا ضروری ہے۔ اس معاملے پر کنزرویٹو پارٹی نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سر کئیر اسٹارمر نے رواں سال جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی تھی اور برطانیہ کا ایک پسندیدہ اور مقبول وزیراعظم قرار پائے تھے۔ لیکن اب اس انکشاف نے ان کی ساکھ پر سوال اٹھا دیے ہیں۔
یہ معاملہ جنوبی ایشیا کے ممالک کے لیے بھی ایک اہم مثال ہے جہاں اکثر حکمرانوں اور سیاستدانوں پر اپنے اثاثوں اور آمدن کو چھپانے کے الزامات لگتے ہیں۔ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی اگر ایسا ہو سکتا ہے تو پھر ترقی پذیر ممالک میں اس طرح کے واقعات کی توقع کی جا سکتی ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم
عدالت نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا
اسلام آباد : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے تمام مقدمات میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کی۔
پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں۔ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی سزا کم سے کم 3 سال ہے، لہذا ضمانت منظور نہ کی جائے۔ تاہم جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے استفسار کیا کہ شیر افضل مروت، احمد چٹھہ اور دیگر اراکین قومی اسمبلی سے کچھ برآمد ہوا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کچھ برآمد نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی کے گرفتار قومی اسمبلی ارکان میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص، ایک قریشی، احمد چٹھہ، عامر ڈوگر، یوسف خان، نعیم علی شاہ، اویس حیدر جکھڑ، شاہ احد اور زبیر خان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی ایم این ایز پر تھانہ سنگجانی، ترنول، نون اور تھانہ سنبل میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
عدالت کے اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
-
جرم ایک دن پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
-
دنیا 2 دن پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
جرم 3 گھنٹے پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
دنیا 2 دن پہلے
روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم