پاکستان

پی ٹی آئی کا کل جلسہ پر امن ہو گا ، پورے پاکستان سے قافلے روانہ ہوگئے ، علی محمدخان

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ 8 ستمبرکے جلسے سے بانی پی ٹی آئی کی بہت توقعات ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 7 2024، 5:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کا  کل جلسہ پر امن ہو گا ، پورے پاکستان سے قافلے روانہ ہوگئے ، علی محمدخان

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا کل ہونے والا جلسہ پرامن ہوگا۔ جلسے کے لیے ملک بھرسے قافلے نکل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے۔ جلسے کے لیے سندھ اور پنجاب سے قافلے نکل چکے ہیں۔ ہمارا سیاسی اختلاف اصولی ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ تاریخی تھا۔ پرامن رہنا ہے کسی کو اشتعال میں نہیں آنا چاہیے۔ آئین کی حکمرانی ہوگی تو بانی پی ٹی آئی جیل سے باہرآئیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کا کل ہونے والا ہمارا جلسہ پرامن ہوگا، سیاست میں اداروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ عام انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ 8 ستمبرکے جلسے سے بانی پی ٹی آئی کی بہت توقعات ہیں، ہماراہرووٹر، سپورٹرفرنٹ لائن کا سپاہی ہے، ہمارا ہر ووٹراور سپورٹرفوج کے ساتھ کھڑا ہے۔