امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت پر چینی اداروں پر پابندیاں عائد کیں


امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت پر کئی چینی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک چینی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور کئی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا، محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ادارے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے سپلائی فرام کرنے میں ملوث ہیں۔
امریکہ نے اپریل 2024 میں بھی چین اور بیلاروس کی چار کمپنیوں پر پاکستان کو بیلسٹک میزائلوں کے پرزے فراہم کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور ان پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔اس سے قبل واشنگٹن نے اکتوبر 2023 میں بھی اسی طرح چین میں مقیم تین کمپنیوں کو پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق اشیاء کی فراہمی پر پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ بیجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن فار مشین بلڈنگ انڈسٹری نے ”شاہین 3“، ”ابابیل“ سمیت ممکنہ طور پر دیگر بڑے میزائل سسٹمز میں راکٹ موٹرز کی جانچ کے آلات کی خریداری کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی زد میں چینی کمپنی ہوبیہواچینگڈا انٹیلی جینٹ اکیوپمنٹ کمپنی، یونیورسل انٹرپرائزز اور شیان لونگڈے ٹیکنالوجی ڈیولپکنٹ کمپنی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں قائم انوویٹو اکیوپمنٹ اور ایک چینی شہری بھی آگئے ہیں۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مذکورہ کمپنیوں اور شہری پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پابندیوں کے باوجود میزائل ٹیکنالوجی آلات منتقل کر لیا ہے۔
امریکی ترجمان نے کہا، ’جیسا کہ آج کی کارروائیاں ظاہر کرتی ہیں، امریکہ (میزائل سے جڑے آلات کے) پھیلاؤ اور اس سے متعلقہ خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں‘۔
واشنگٹن میں چین اور پاکستان کے سفارتخانوں نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد
- ایک دن قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- ایک دن قبل

رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل پر کس کو سرچ کیا؟ رپورٹ جاری
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- 21 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا 6 سال بعد لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
- ایک دن قبل

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کاممکنہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا
- ایک دن قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- 19 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات،، پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی روس کے صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ حملےکی شدید مذمت
- ایک دن قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- 20 گھنٹے قبل







