جی این این سوشل

پاکستان

فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا، بیرسٹر سیف

خواجہ آصف علی امین کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کریں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں  کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا، بیرسٹر سیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف علی امین گنڈا پور کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کریں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جس پارلیمنٹ سے خواجہ آصف علی امین گنڈاپور کے خلاف بیان دے رہے ہیں پہلے اس کی عزت تو بحال کریں، فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا تھا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیر دفاع بارڈر کی حفاظت کرتے تو علی امین گنڈاپور کو خود افغانستان سے بات چیت کی ضرورت نہ پڑتی، خواجہ آصف ہر وقت زہر اگل رہا ہے، خواجہ آصف خود بھی کچھ نہیں کرتے اور دوسروں کو بھی نہیں کرنے دیتے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراس بارڈر دہشت گردی وفاقی مسئلہ ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہے، جعلی حکومت کر نہیں سکتے تو بارڈر کا انتظام وانصرام خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کریں، جعلی حکومت نے ملک کو انتہائی نازک صورتحال میں دھکیلا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ  گورنر خیبرپختونخوا نہ 3 میں ہے اور نہ 13 میں، بس صرف بیان بازی کررہے ہیں، فیصل کریم کنڈی اپنے منصب کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے یہ گورنر عہدے کے لیے نااہل ہوچکے ہیں،گورنر اور وزیراعظم ٹیلی فون کال پر ڈرامہ بازیاں بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال کی ذمہ دار براہ راست جعلی وفاقی حکومت ہے، جعلی حکومت سے ملک نہیں سنبھل رہا۔

 

پاکستان

صوبے کی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،علی امین گنڈا پور

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبے کی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہم 18 ویں ترمیم کے تحت صوبے کی خود مختاری اور آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدرات صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میں جہاں جاؤں گا، میرے ساتھ اہلکار اور دیگر درکار مشینری بھی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے۔ وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے اس نے اچھا جواب دیا ہے، سب مل کر متفقہ طور پر اس مسئلے کا پر امن حل نکالیں گے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر ہماری املاک کو توڑا گیا جس پر قانونی چارہ جوئی کے لئے مشاورت کرکے لائحہ عمل طے کریں گے۔ کے پی ہاؤس میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس طرح کے غیر قانونی اقدامات ناقابل برداشت ہیں، ہم اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبے کی خود مختاری اور آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پر امن احتجاج کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے، ہمارے باوردی پولیس والوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا، اسی طرح ہمارے ریسکیو اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، اگر ان پر تشدد ثابت ہوا تو ہم سخت کارروائی کریں گے، ہماری ریسکیو کی مشینری کو بھی غیر قانونی طور پر قبضے میں لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ٹانک میں مسلح افراد کے پولیس وین پر حملے ، 2 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹانک میں مسلح افراد کے پولیس وین پر حملے ، 2 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کے پولیس وین پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے تھانہ ایس ایم اے کی حدود پٹھان کوٹ کے قریب پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کی، لواحقین سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادرجوانوں کوسلام پیش کرتے ہیں، کے پی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں۔ پوری قوم خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے پوری قوم یکسو ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

زرتاج گل کے بیرون ملک جانے پر اور نئے پاسپورٹ کے حصول پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ  سے نکال دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتارج گل کا نام پی سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔

امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ زرتاج گل کے بیرون ملک جانے پر اور نئے پاسپورٹ کے حصول پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ یہ درخواست نمٹا دی جائے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے زرتاج گل کا نام پی سی ایل سے نکال دیا اور درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ پنجاب کی استدعا پر ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث زرتاج گل کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا، زرتارج گل نے پی سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll