- Home
- News
پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
مولانا فضل الرحمن نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا، پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی جارہی جو غیر آئینی ہے، درخواست
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق درخواست عالیہ حمزہ اور امتیاز محمود شیخ نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مؤقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمن نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی جو غیر آئینی ہے۔ جلسے کی اجازت نا ملنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں آتا ہے، ہائی کورٹ نے 9 اگست کو ڈی سی لاہور کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، استدعا کی کہ عدالت 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازے دینے کا حکم دے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو بھی درخواست دیدی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کو درخواست جمع کروائی۔
درخواست کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور میں متعدد بار جلسے کی اجازت مانگ چکی ہے، اس دوران کئی جماعتوں اور تنظیموں نے لاہور میں جلسے کیے، جمعیت علماء اسلام نے بھی مینار پاکستان میں جلسہ کیا، پاکستان تحریک انصاف کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
متن میں مزید کہا گیا کہ آپ کے افسران کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے، پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کی اجازت دی جائے، 21 ستمبر کے جلسے کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 16 منٹ قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 3 گھنٹے قبل