جی این این سوشل

پاکستان

قونصل جنرل ترانے میں میوزک کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ کی وضاخت

اگر ترانا بغیر میوزک کے چلتا یا بچے پیش کرتے تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے، ترجمان افغان قونصلیٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قونصل جنرل  ترانے میں میوزک کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ کی وضاخت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

افغان قونصلیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قومی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے۔

پشاور میں منعقدہ رحمت اللعالمین کانفرنس میں قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر ترجمان افغان قونصلیٹ نے وضاحتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا جبکہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے۔

افغان قونصلیٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے۔

اگر ترانا بغیر میوزک کے چلتا یا بچے پیش کرتے تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے،پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پاکستان

روسی نائب وزیراعظم کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

روسی نائب وزیراعظم پاکستان کے صدر ، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی نائب وزیراعظم کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ روسی نائب وزیراعظم پاکستان کے صدرآصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک روس خوشگوار تعلقات تجارتی، توانائی اور رابطے کے شعبوں میں تعاون کے عکاس ہیں۔پاکستان اور روس کے درمیان خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عارف علوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا

حکومت عدلیہ پر شب خون مارنا چاہتی تھی جسے اپوزیشن نے مل کر ناکام بنایا، ہم آپ کے کردار کو سراہتے ہیں، بانی چیئرمین کا پیغام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عارف علوی کی  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،  عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عارف علوی کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام پہنچایا کہ حکومت عدلیہ پر شب خون مارنا چاہتی تھی جسے اپوزیشن نے مل کر ناکام بنایا، ہم آپ کے کردار کو سراہتے ہیں۔

عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو عوامی جمہوری معاملات پر ایک ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا، ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ آئینی بل عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے، حکومت آئینی ترمیمی بل کی آڑ میں آئین پاکستان پر حملہ آور ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ترمیمی بل کے معاملہ پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اب مشاورت سے ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ کا ریلیشن شپ مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے رپورٹ طلب

اگر سکیورٹی کا اتنا ہی مسئلہ ہے تو پھر شہر میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگادیں، سندھ ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے  رپورٹ  طلب

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شرقی کو پی ٹی آئی کی نئی درخواست پر جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے باغ جناح میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ایس ایس پی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، اس سلسلے میں ڈی سی اور متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس یوسف علی سعید نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے اور معاملے کو کیوں لٹکایا جارہا ہے؟ جس پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، کون سکیورٹی کلیئرنس نہیں دے رہا؟ جس پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے جواب دیا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق جلسے کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کراچی میں سکیورٹی کا کیا مسئلہ ہے، کسی اور سیاسی جماعت کا جلسہ نہیں ہورہا؟ اگر سکیورٹی کا اتنا ہی مسئلہ ہے تو پھر شہر میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگادیں، کراچی میں کئی متیادل جگہیں ہیں، درخواست گزار کو وہاں جلسہ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کراچی میں پی ٹی آئی کو کہیں بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سندھ ہائیکورٹ نے پوچھا کہ کہاں ہیں منٹس آف میٹنگ؟ جس میں سکیورٹی خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے؟ جس پر بیرسٹر علی طاہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کراچی میں 7 اکتوبر کو جلسہ کرنا چاہتی ہے، متعلقہ حکام کو پی ٹی آئی کی جلسہ سے متعلق نئی درخواست پر نظر ثانی کی ہدایت دی جائے، کراچی میں آئے روز دیگر سیاسی جماعتوں کے جلسے ہورہے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو پی ٹی آئی کی نئی درخواست پر جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور درخواست کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll