وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم فلسطین اور جمو ں و کشمیر کے تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے دیرینہ تنازعات کے حل کی اہمیت پرزور دیں گے
وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کی تیئس سے ستائیس تاریخ تک نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے خطاب میں کثیر الجہتی کیلئے ثابت قدمی کے متعلق پاکستانی عزم کا اعادہ کریں گے اور عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اظہار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فلسطین اور جمو ں و کشمیر کے تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے دیرینہ تنازعات کے حل کی اہمیت پرزور دیں گے۔شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔
حکومت کا ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
نامور بھارتی گلوکار ادت نرائن شدید تنقید کی زد میں مگر کیوں؟
- 2 گھنٹے قبل
پیکا قانون پر میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے، خواجہ سعد رفیق
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 4 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست گجرات میں یاتریوں کی بس 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری، 7 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
شہباز شریف معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لے کر آئےہیں، پاکستان دنیا کی بہترین معیشت بنے گا،عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور ملائیشیا کے مابین قیدیوں کے تبادلےکا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل
- ایک گھنٹہ قبل
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کن دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا
- 4 گھنٹے قبل
ایف آئی اے کی کارروائی ،گداگری میں ملوث 10 ملزمان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
انڈونیشیا :حکومت کا کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے پر غور
- 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے 3 ججز کے لیے بینچ کا روسٹر جاری
- 2 گھنٹے قبل
فیصل آبادمیں نامعلوم ملزمان کی کلینک پر فائرنگ سے ڈاکٹر قتل
- 3 گھنٹے قبل