دائردرخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر سپریم کورٹ سے وضاحت کی استدعا گئی ہے
مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی نے ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائرکی ہے، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر سپریم کورٹ سے وضاحت کی استدعا گئی ہے۔
جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کو لکھے گئے خط میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نے معذوری ظاہر کی تھی اور جلد مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ اسی طرح پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکرز نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں اسپیکر ایاز صادق کے خط پر مختصر فیصلے کے پیراگراف 10 کی وضاحت کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت واضح کرے الیکشن ایکٹ ترمیم کا نفاذ 12 جولائی کے آرڈر پر نہیں، وضاحت کی جائے کہ ترمیمی ایکٹ سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں روکا جاسکتا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسپیکر اسمبلی کے خطوط کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں ہے، حکم دیا جائے الیکشن کمیشن اسپیکرز کے خطوط کو نظر انداز کر دے اور الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ روکنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 39 ارکان اسمبلی کو تحریک انصاف کا رکن قرار دیا ہے، عدالتی فیصلے کی روشنی میں بقیہ41 ارکان نے اپنے بیان حلفی الیکشن کمیشن کو جمع کرائے، الیکشن کمیشن نے تاحال 41 ارکان کا نوٹیفیکیشن جاری کیا نہ مخصوص نشستیں الاٹ کیں۔
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 43 منٹ قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 2 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 4 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- 5 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے سابق صدر مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 4 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 9 منٹ قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 3 گھنٹے قبل