ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے دیر سے آنے پر کئی امیدواروں کو امتحانی مرکز میں داخلے سے روک دیا گیا

.png&w=3840&q=75)
کراچی میں دیر سے آنے پر کئی امیدوار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں شرکت سے محروم ہوگئے۔
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات ہوئے، سندھ میں ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات لیے، صوبے میں 5 شہروں میں 6 امتحانی مراکز قائم کئے گئے، جہاں 38 ہزار 700 طلبہ نے امتحان دیا، کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی میں امتحانی مرکز قائم کیے گئے۔
کراچی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے دیر سے آنے پر کئی امیدواروں کو امتحانی مرکز میں داخلے سے روک دیا گیا، بچوں نے والدین کے ساتھ دھرنا دیا جس سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی۔
ڈاؤ اور این ای ڈی یونیوسسٹی کیمپس میں ہزاروں امیدوار ٹیسٹ دینے پہنچے تو یونیورسٹی کے اطراف شدید ٹریفک جام ہوگیا، امتحان کا دورانیہ صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک تھا۔
لاڑکانہ میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے امتحانی مرکز کا دروازہ وقت سے پہلے بند کردیا گیا، لاڑکانہ میں جامعہ بینظیر بھٹو کے تحت میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ ہورہا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا جعلی پرچہ امتحان سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا کہنا ہے کہ پرچہ لیک ہونا ممکن ہی نہیں، سوشل میڈیا پر ایم ڈی کیٹ کا لیک ہونیوالا وائرل پرچہ جعلی ہے، تصدیق کے بغیر افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
گزشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی میں پریس کانفرنس کے دوران یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے کہا کہ سندھ کے 6 ہزار 846 طلبہ کے لئے ڈاؤیونیورسٹی جب کہ 6 ہزار طلبہ کے لئے این ای ڈی یونیورسٹی میں انتظانات مکمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کی کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی جب کہ امتحانی مراکز میں جیمرز بھی لگائے جائیں گے، والدین کے بیٹھنے کے لئے ڈاؤ یونیورسٹی میں لیکچر ہالز اور این ای ڈی میں آنے والے والدین کے لیے قریبی شاری ہال میں انتظامات ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامات بہتر کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور ٹریفک پولیس کا تعاون بھی حاصل رہے گا، طلبہ صبح 7 بجے سے 9 بجے تک امتحانی مرکز میں داخل ہوسکیں گے ، صبح ساڑھے 9 بجے امتحانی مراکز کو سیل کر دیا جائے گا، جس کے بعد کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے جب کہ 10 بجے کے بعد امتحانی مراکز کے دروازے بند کردیئے گئے۔امتحانات کو صاف و شفاف بنانے کے لئے طلبا کو اپنے ساتھ امتحانی سینٹر کے اندر رول نمبر سلپ اور آئی ڈی کارڈ کے علاوہ کوئی بھی مواد لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل







