جی این این سوشل

پاکستان

فوج ہماری ہے اس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے ، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے جلوس پر شیلنگ کی گئی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فوج ہماری ہے اس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے ، علی امین گنڈا پور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے اس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے ،  بانی پی ٹی آئی  بھی اس حوالے سے واضح کرچکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس پر رینجرز اور پولیس نے دھاوا بولا، مجھے گرفتاری کا کوئی خوف نہیں لیکن اس روز مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میری گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمیں مویشی منڈیوں میں جلسوں کی اجازت دی گئی جیسے ہم کوئی جانور ہوں، ہم خیبرپختونخوا ہاؤس آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے  کیلئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں کے پی ہاؤس سے نکلا تو میرے پاس نہ موبائل تھا اور نہ جیب میں پیسے، واپسی پر جب میں ایک ڈی پی او کے گھر گیا تو اس نے کہا کہ سر! میرا نام نہیں لینا میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میری نوکری چلی جائے گی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے جلوس پر شیلنگ کی گئی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، ہم نے احتجاجاً سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم سے ایسا سلوک کیا گیا جیسے ہم کوئی دہشتگرد ہوں، جو بھی بانی پی ٹی آئی سے منافقت کرے اللہ اسے اور اس کے خاندان کو غرق کرے، قوم کسی کی باتوں میں نہ آئے، ہمارے کارکنوں کے جذبے سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

 

پاکستان

پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا بانی چیئرمین سے ملاقات سے مشروط

ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج ہو گا، کور کمیٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا بانی چیئرمین سے ملاقات سے مشروط

پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج منسوخ کرنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کردیا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طویل مشاورت کے بعد ختم ہو گیا، اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران اجلاس پارٹی کے بعض اراکین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے باعث احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی جبکہ شہباز گل اور خالد خورشید سمیت دیگر اراکین نے احتجاج ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔

کور کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت بارے پریشانی لاحق ہے۔

کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے،ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی بانی سے ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا، ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سینئر مشیر شاہ فرمان اپنے عہدے سے مستعفی

شاہ فرمان کو سینئر مشیر بنانے پر پارتی کے اندر تنقید ہو رہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سینئر مشیر شاہ فرمان اپنے عہدے سے مستعفی

سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سینیئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

سابق گورنر شاہ فرمان سینئر مشیر کےعہدے سےاستعفے کے بعد بتایا کہ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سینئر مشیر بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا رکن ہوں اور کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔ صوبائی حکومت کا حصہ بن کر اچھامحسوس نہیں کررہا ہوں کیونکہ اس عہدے کی وجہ سے میری ذمہ داریوں پر اثر پڑسکتا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ میں حکومت  کی کارکردگی، میرٹ کی خلاف ورزی یا بدعنوانی کے حوالے سے اگر کوئی شکایت ہوگی تو آگاہ کرتے ہوئے آپ کی مدد کروں گا۔

خیال رہے کہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شاہ فرمان کو گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنا مشیر مقرر کیا تھا، جس پر تنقید کی گئی تھی کہ انہوں نے آئین کے برخلاف اقدام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر کے طور پر انہیں سینئر وزیر کا درجہ دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کےقریب پٹری سے اتر گئیں

حادثہ ریلوے یارڈ میں پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کےقریب  پٹری سے اتر گئیں

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کےقریب کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اسٹیشن سے روانہ ہوتےہی ریلوے یارڈ میں حادثہ پیش آیا تھا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق بوگیاں ٹریک سے اترنے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔

 تاہم بعد میں کراچی ایکسپریس کی پٹری سے اترنے والی دونوں بوگیوں کو الگ کرکے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا اور مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll