پاکستان

فلسطین میں امدادی سامان بھیجنے کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس

وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ طلباء کو پاکستان میں تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Oct 8th 2024, 8:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلسطین میں امدادی سامان بھیجنے کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غزہ اور فلسطین میں پاکستان کی جانب سے امدادی سامان بھیجنے کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں میں ملک کی معروف این جی اوز کو شامل کیا جائے، غزہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ طلباء کو پاکستان میں تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تین دن میں حکومت پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی افواج کے زیر عتاب فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے ہمیں بحیثیت قوم متحرک ہونا پڑے گا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس سرگرمی میں سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔