جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت گرینڈ جرگہ

  جرگے سے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ میری دعوت پر جرگے میں شرکت کرنے پر تمام پارلیمنٹیرینز اور سیاسی قائدین کا مشکور ہوں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت   گرینڈ جرگہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ ہوا۔


 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جرگے میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی جرگے میں شریک ہیں، مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹیرینز جرگے میں شریک ہوئے۔
 اس کے علاؤہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے جرگے میں اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی، جرگے میں شریک نمایاں سیاسی شخصیات میں ایمل ولی خان، پروفیسر ابراہیم ، محسن داوڑ، میاں افتخار حسین محمد علی شاہ باچا، سکندر شیرپاؤ، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد، وفاقی وزیر امیر مقام اور دیگر شامل تھے۔

 وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس جرگے کے ذریعے ہم درپیش مسئلے کے پر امن حل کے لئے راستہ نکالنے میں کامیاب ہونگے،کسی بھی مسئلے کا حل تصادم یا تشدد نہیں بلکہ مذاکرات ہی سے ممکن ہے، اس مقصد کے لئے ہم نے پشتون روایات کے مطابق آج یہ جرگہ منعقد کیا ہے، جرگے میں شریک تمام سیاسی قائدین کی آراء اور تجاویز کا بھر پور احترام کیا جائے گا۔


  جرگے سے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ میری دعوت پر جرگے میں شرکت کرنے پر تمام پارلیمنٹیرینز اور سیاسی قائدین کا مشکور ہوں،اس جرگے کی قیادت کے لئے مجھ پر اعتماد کرنے پر بھی میں تمام پارلیمنٹیر ینز اور سیاسی قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج ہم سب سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صوبے میں امن کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں، شہری چاہے ان کا تعلق عام عوام سے ہو یا فورسز سے انکی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے۔

 

 

پاکستان

کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج

مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور اس کے ساتھی دہشت گرد تنظیموں کے سہولت کار ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف کراچی پولیس نے مقدمہ درج کر دیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ شیر پاؤ کالونی کے رہائشی اسد علی نامی شخص کی مدعیت میں ضلع ملیر کے تھانے قائد آباد میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ اشتعال دلانے،ورغلانے،انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور اس کے ساتھی دہشت گرد تنظیموں کے سہولت کار ہیں ۔ ماہ رنگ بلوچ اور اس کے ساتھی بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں ۔

 مقدمے کے مطابق ماہ رنگ بلوچ اور اس کے ساتھی پڑھے لکھے مرد اور خواتین کو ورغلا کر نامعلوم مقامات پر پناہ دینے کے بعد سیکیورٹی اداروں پر الزامات لگا کر بہتان بازی ،سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے اور ہمارے انصاف کے ایوانوں میں ان اداروں کو نیچا دکھانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔

اس طرح کے کردار پڑوسی ملک دشمن عناصر کے مکمل رابطوں میں ہیں اور انہوں نے ان کی ایما پر فنڈنگ سے ان کی ہدایت کے مطابق آئے روز ہمارے ملک کے مختلف شہروں اور شاہراہوں پر دھرنے دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس سلسلے میں خاص طور پر غیر بلوچوں کی بلوچستان میں آمد و رفت کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور دوسرے علاقوں سے بلوچستان جانے والے مزدوروں کو قتل کر دیا جاتا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب حکومت کا انسولین پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت کی منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پی کے مطابق انسولین فراہم کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا  انسولین پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب حکومت کا " چیف منسٹر انسولین "پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولتوں میں بہتری  کیلئے بی ایچ یوز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، ہیلتھ سٹاف کی کارکردگی جانچنے کیلئے ’’ کے پی آئی‘‘بنانے کی منظوری دی گئی، میانوالی، جھنگ، لیہ، اٹک اور جہلم کے ہسپتالوں میں ہیلتھ لیب قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

حکومت کی منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پی کے مطابق انسولین فراہم کرے گی، لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی، مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی  کیلئے خصوصی کارڈ بھی بنائیں جائیں گے۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹریز ہیلتھ، فنانس اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اعظم سواتی  کی  سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کیلئے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک بااصول انسان ہیں۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ میں مصطفی نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قانونی کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll