جی این این سوشل

پاکستان

پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد ہوا۔


بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی ،مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا ،مشق میں شریک امریکی بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے بھی ملاقات کی ۔


یہ بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ بالعموم دونوں ممالک کے کثیر المدتی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص بحری تعاون کا عکاس ہے، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔    

دنیا

سری لنکا میں بارشوں سے ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو گئے، رپورٹ جاری

محکمہ موسمیات نے مغربی سباراگامووا، شمال مغربی، وسطی اور شمالی صوبوں اور گالےو ماتارا ضلعوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سری لنکا میں بارشوں سے ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو گئے، رپورٹ جاری

سری لنکا میں بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے باعث 12 اضلاع کے ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو گئے ۔

شنہو ا نے سری لنکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 اکتوبر سے آج تک ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 234 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔

محکمہ موسمیات نے مغربی سباراگامووا، شمال مغربی، وسطی اور شمالی صوبوں اور گالےو ماتارا ضلعوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اباصدیقی کو بینڈرا میں ان کے بیٹے کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

بھارت کے شہر ممبئی کے مشہور سیاست دان اور سابق ریاستی وزیر باباصدیقی کو بینڈرا میں ان کے بیٹے کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور سابق وزیر باباصدیقی کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اور انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے باباصدیقی کو ان کے بیٹے ذیشان کے دفتر کے قریب  نشانہ بنایا اور ان کو 6 گولیاں لگیں، جس سے ان کے ایک ساتھی بھی زخمی ہوگئے ہیں اور یہ واقعہ دوسہرا کے علاقے میں پیش آیا۔

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے بتایا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اس حوالے سے پولیس کو ہدایات دی ہیں جبکہ تاہم دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں سے ایک کا تعلق اترپردیش اور دوسرے کا ہریانہ سے ہے جبکہ تیسرا ملزم فرار ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ہدایت کی ہے واقعے پر سخت کارروائی کریں اور یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ملزم قانون ہاتھ میں نہ لے اور ممبئی میں گینگ وار جیسی صورت حال دوبارہ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ باباصدیقی بینڈرا ویسٹ سے 3 مرتبہ ریاست مہاراشٹرا کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور 48 برس تک کانگریس سے منسلک رہے تاہم رواں برس فروری میں پارٹی سے علیحدگی اختیار کی اور این سی پی اجیت پوار گروپ مین شامل ہوگئے تھے۔

باباصدیقی کے بیٹے کو کانگریس نے اگست میں پارٹی سے نکال دیا تھا جو اس وقت ریاستی اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سوڈان کے دارالحکومت میں بمباری ،23 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی

سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم حریف فورس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں تباہی دکھائی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوڈان کے دارالحکومت میں بمباری ،23 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی

 خانہ جنگی کے شکار سوڈان کے دارالحکومت میں ایک پُرہجوم بازار میں بمباری میں 23 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بازار حکومت مخالف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مرکزی کیمپ کے قریب واقع ہے اور مبینہ طور پر حکومتی فوج نے اسے نشانہ بنانا چاہا تھا۔

سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم حریف فورس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں تباہی دکھائی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll