پاکستان

آئینی ترامیم کے مسودے پر کافی حد تک ہم آہنگی ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان

حکومتی مسودہ مان لیتے تو شخصی آزادی ختم ہوجاتی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Oct 14th 2024, 3:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئینی ترامیم  کے مسودے پر کافی حد تک ہم آہنگی ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر کافی حد تک ہم آہنگی ہوچکی ہے،  حکومتی مسودہ مان لیتے تو شخصی آزادی ختم ہوجاتی

ٹنڈو الہیار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی کوششوں کے بعد اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں، کوشش کریں گے کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو اتفاق رائے ہوجائے، حکومتی مسودہ مان لیتے تو شخصی آزادی ختم ہوجاتی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے مسودے سے عدلیہ اور عوام کے حقوق تباہ ہوجاتے ہیں۔ اس موقع پر سربراہ جے یو آئی نے ایک بار پھر پی ٹی آئی سے احتجاج موخر کرنے کی اپیل کردی۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ جو مسودہ حکومت کی طرف سے لایا گیا تھا ہم نے مسترد کردیا تھا، اس مسودے سے عدلیہ کمزور ہوجاتی اور انسانی حقوق تباہ ہوجاتے تاہم مسودے پر کافی ہم آہنگی ہوچکی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اسمبلی میں اس لیے نہیں کہ عوام کے مفاد کے خلاف قانون پاس کریں، بلاول بھٹو، نوازشریف اور پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات کروں گا، 18ویں ترمیم میں بھی ہمیں 9 مہینے لگ گئے تھے، آج کیا مسئلہ ہے جو ہم پر جلدی مسلط کی گئی ، ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

مولانافضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے اپیل کی  کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک احتجاج ملتوی کریں، پہلے بھی مظاہرے کے نتائج اچھے نہیں آئے۔