دنیا
حزب اللہ کا اسرائیلی انٹیلی جنس بیس پر حملہ، 3اسرائیلی فوجی ہلاک
حزب اللہ نے تل ابیب میں بھی اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس بیس پر میزائل حملہ کیا
حزب اللہ نے اسرائیلی انٹیلی جنس بیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفہ میں اسرائیلی بحری اڈے کو نشانہ بنایا،تل ابیب میں بھی اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس بیس پر میزائل حملہ کیا گیا۔
یمن کے حوثیوں نے تل ابیب میں اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے،حوثیوں کا کہنا ہے اسرائیلی فوجی اڈے کو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
پاکستان
جی ایچ کیو حملہ کیس ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج
مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، عدالت
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
درخواست خارج کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، ٹرائل اور شھادتیں پیش ہونے کے بعد صورتحال سامنے آئے گی تاہم بادی النظر میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنگیں الزامات ہیں۔
دوسری جانب، اسی کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو تین بجے دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے دو دسمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بری کرنے اور سانحہ 9 مئی کیسز میں دہشت گردی دفعات 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بریت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جن تین ملزمان کے مبینہ بیان پر مجھے مقدمے میں ملوث کیا گیا، ان تینوں ملزمان نے اس بیان کی عدالت میں باقاعدہ تردید کرتے ہوئے بیان داخل کر دیا ہے جس سے ان کے خلاف الزام ختم ہوگیا ہے لہٰذا انہیں بری کیا جائے۔
کھیل
محسن نقوی کا ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایک کروڑروپے کا انعام
چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنا مہمان بنایا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، تمام کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا مہمان بنایا اور اس موقع پر ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے ، آپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے سے قوم کو خوشیاں ملی ہیں ، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک بھی دیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی ۔
چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، امید ہے کہ آپ فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھرپور سپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پاکستان
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا
لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ 35 ججز کام کررہے ہیں،عدالت عالیہ میں اس وقت 25 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا ۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور ہوگا،لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لئے زیرغور ناموں میں مزید دو وکلاء کے نام شامل ،سردار اکبر علی ڈوگر ایڈوکیٹ کانام بھی لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی تعیناتی کے لئے نامزد ،ملک وقار حیدر اعوان ایڈووکیٹ کا نام بھی لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی تعیناتی کے لئے نامزد ،جوڈیشل کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لئے زیر غور وکلاء کے ناموں کی تعداد 9 ہوگئی ۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پہلے سات وکلاء کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ نامزد کیا گیا ہے،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ایڈوکیٹ ملک اویس خالد کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا ۔
محمد جواد ظفر ایڈوکیٹ کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر کیاجائے گا،ایڈوکیٹ علی مسعود حیات ،، ضیاء الرحمان ، صدیق اعوان کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا ،حسن نواز مخدوم اور عامر انجم ملک کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور کیا ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ تین سالوں سے کوئی ججز تعینات نہیں ہوا ،لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ 35 ججز کام کررہے ہیں،عدالت عالیہ میں اس وقت 25 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
دنیا 2 دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار