جی این این سوشل

پاکستان

مخصوص نشستیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مخصوص نشستیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
مخصوص نشستیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کے ارکان کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا جائے اور کمیشن ارکان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے۔

جرم

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 خوارجی دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے گزشتہ روز ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی  کارروائی،3 خوارجی دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔

عوام کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور سکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، عوام نے خوشی میں ایف سی اہلکاروں کو کندھوں پر اٹھا لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نہتے اور معصوم عوام پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کے خوارجین کا بزدلانہ اقدام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر

نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے  نئے سربراہ مقرر

بیروت: حزب اللہ نے نعیم قاسم کو  جماعت کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔ 

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کو اب باقاعدہ سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ 

نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا جب کہ وہ اس سے قبل حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔ 

حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ان کے خالہ زاد بھائی اورداماد  ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان تھا مگر صفی الدین بھی کچھ دن قبل ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ طویل عرصے تک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور سربراہ رہنے والے حسن نصراللہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، شیخ رشید

یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی ان کو کچھ نہیں ملے گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی ان کو کچھ نہیں ملے گا۔

عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آفریدی چیف جسٹس آیا ہے، آفریدیوں نے سکھوں، برٹش، روس اور امریکا کو شکست دی تھی، امید ہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ملک میں انصاف کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے، یہ جو خواب دیکھ رہے تھے سب چکنا چور ہو گئے، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو ہورہا ہے اس پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مولانا فضل الرحمان دو ہی آدمیوں نے عزت بڑھائی ہے باقی سب نے اپنی عزت پر جھا ڑو پھیرا ہے، مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی ان کو کچھ نہیں ملے گا، 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے، 27 ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو ان کو لگ پتہ جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پھر کہوں گا کہ لوگوں کو معافی دیں، غریب آدمی کے لیے عدالتوں میں آنا آسان نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll