کھیل
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ،سعود شکیل ٹاپ 10 میں شامل
سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے،بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی
آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم بھی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے بعد 19 سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی 5 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 280 رنز اسکور کیے اوراس شاندار کارگردگی پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ٹیسٹ بیٹنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، بھارت کے نوجوان یشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبرپر آ گئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی 6 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستان
190 ملین پاؤنڈ، وکلاء غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، عدالت
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی
190 ملین پاؤنڈ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشری بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی مخالفت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نہ خود عدالت پیش ہوئی ہیں نہ ان کے وکلا عدالت آئے ہیں، وکلا کی موجودگی میں آج کی سماعت کی تاریخ دی گئی تھی اگر وکلا ہائی کورٹ میں مصروف تھے تو عدالت کو بتا دیتے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حاضری سے استثنا کی درخواست پر بشریٰ بی بی اور وکلا کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں، پراسیکیوشن کو شوق نہیں کہ بشریٰ بی بی ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، بشری بی بی اگر نہیں آنا چاہتی تو اپنا پلیڈر مقرر کر دیں، طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی مانگا جا رہا ہے لیکن میڈیکل رپورٹس بھی موجود نہیں ہیں، بشری بی بی کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، بشری بی بی کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح نہ ہو سکی اور عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
ٹیکنالوجی
ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، پی ٹی اے کا دعویٰ
ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے، پی ٹی آے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا، جون میں SMW4 اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل فالٹ سامنے آیا تھا، دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا سارٹ فال دور ہوگیا ہے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے۔
سال 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا، دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔
پاکستان
سکھ یاتریوں کےلیے پاکستان میں ویزافری انٹری
سکھ یاتریوں کیلیے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی، امریکا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آن ارائیول ویزہ کی سہولت میسر ہوگی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں امریکی سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات کی،اس موقع پرانہوں نے سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہمارے لیے سعودی عرب ہےبلکل اسی طرح آپ کیلیے پاکستان ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کرتار پور کے علاوہ ملک بھر میں جہاں کہیں بھی اپنے مقدس مذہبی مقامات پر جانا چاہیں آپ آزادی سے جا سکتے ہیں، ہم ہر جگہ تعاون کریں گے، ہماری خواہش ہے کہ 10 لاکھ سکھ یاتری پاکستان آئیں۔
اس موقع وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلیے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی۔ امریکا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آن ارائیول ویزہ کی سہولت میسر ہوگی اور ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے میں ویزا ملے گا جب کہ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کیلیے بھی کوٹہ رکھ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن سکھ یاتریوں کے پاس امریکا،کینیڈا اوربرطانیہ کا پاسپورٹ ہے، وہ آنکھیں بند کر کے آ جائیں، ہم نے 124 ممالک کیلیے ویزا فری کر دیا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہا آپ یہاں آ کر پاک بھارت میچ بھی دیکھ سکتے ہیں، آپ کرکٹ کے لیے جتنی بار آنا چاہتے آ سکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے میچ پر بھی آئیں، ہم سکھ یاتریوں اور بھارت سے آنے والوں کے لئے الگ کوٹہ رکھ رہے ہیں، بھارت سے بھی بہت سارے لوگوں نے آنا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
پاکستان ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پہلے جلسے کا اعلان کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ