جی این این سوشل

پاکستان

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

اجلاس کے ایجنڈے میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچز کی تشکیل کیلئے ججز کی نامزدگی اور کمیشن کے سیکرٹریٹ کا قیام شامل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کریں گے۔

اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین بھی شرکت کریں گے، اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچز کی تشکیل کیلئے ججز کی نامزدگی اور کمیشن کے سیکرٹریٹ کا قیام شامل ہے۔

اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی  شریک ہوں گے۔

 جبکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شرکت کریں گے، خاتون ممبر روشن خورشید بروچہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کے اسپیکر  سردار ایاز صادق کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جوڈیشل کمیشن  کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کے نام بھجوائے گئے تھے جس کے بعد چیف جسٹس نے آج اجلاس طلب کیا تھا۔ 

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو موقع پر ہی گولی مارنے کا حکم

وزارت داخلہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو موقع پر ہی گولی مارنے کا حکم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی ہے، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جا ری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں،  سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان شہید اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کیلیے 9 جج نامزد کر دیے

سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونےو الے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان  شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کیلیے 9 جج نامزد کر دیے

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی۔

سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی گئی۔

آئینی بینچز کے لیے نامزد ججز میں جسٹس ذوالفقار علی سانگی ، جسٹس ارباب علی ، جسٹس یوسف علی سید ، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس ثنا منہاس اکرام شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونےو الے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان  شریک ہوئے۔ اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اوراٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، آئینی کمیٹی جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال اور محمد سلیم جیسر پر مشتمل ہو گی۔

علاوہ ازیں  اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور  شیخ آفتاب احمد بھی شریک تھے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز کو 24 نومبر تک آئینی بینچ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) احتجاج کے پیش نظرکل بھی اسلام آباد میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ

جڑواں شہروں کے نامساعد حالات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے منگل (26 نومبر )کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے جبکہ آل پاکستان پرائیویٹ  سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی منگل کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے، جلد ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) احتجاج کے پیش نظرکل بھی اسلام آباد میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ سکول کل بھی بند رہیں گے ، موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے۔

 یاد رہے آج بھی اسلام آباد، راولپنڈی ، مری میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث  تعلیمی ادارے بند تھے،آئے روزتعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبہ و طالبات کی پڑھائی کا شدید حرج ہورہا ہے۔ دوسری جانب والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll