جی این این سوشل

تجارت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا

100 انڈیکس 411پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ  92 ہزار 349 پوائنٹس کی بلند ترین  سطح پر  پہنچ گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  کارباوری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر بھی  تیزی  کا رحجان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا  اضافہ ہوا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 349 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں  1078 پوائنٹس اضافہ ہوا تھا جس  کے بعد اسٹاک مارکیٹ  91 ہزار 938 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں  23 ارب 91 کروڑ 25 لاکھ 37 ہزار 383 روپے مالیت کے 31 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار 974 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

دنیا

غزہ اور لبنان پر صہیونی فوج کے حملوں میں تیزی،24گھنٹے کےدوران 35 فلسطینی شہید

غزہ میں سرد موسم اور سیلاب سے پانچ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ اور لبنان پر صہیونی فوج کے حملوں میں تیزی،24گھنٹے کےدوران  35 فلسطینی شہید

غزہ اور لبنان پر صہیونی فوج کے حملوں میں تیزی آگئی، غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر فضائی حملے میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔ جنگ زدہ علاقے میں انسانی المیہ شدت اختیار کرگیا جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں سرد موسم اور سیلاب سے پانچ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

صیہونی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پرتازہ حملہ کیا۔ 24گھنٹے کےدوران غزہ میں 35 فلسطینی شہید،94 زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں سیلاب سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے نے خبردار کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ موسم سرما میں سیلاب اور غذائی قلت سے پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوسکتےہیں۔ ادھرلبنان پربھی اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی۔

بیروت پرفضائی حملوں میں 29 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ کی جوابی کارروائی بھی جاری ہے۔ اسرائیل پر 340 میزائل اور ڈرون فائر کئے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق حملوں میں تل ابیب کو شدید نقصان پہنچا اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا پولیس اہلکارکے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان

جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا پولیس اہلکارکے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کانسیٹبل کے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

نمازجنازہ میں وزیرداخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس اور عسکری افسران سمیت مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ وزیراعظم نے بھی مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی مذمت کی۔

نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل مبشر فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملی سے وعدہ ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، گولی کا جواب گولی سے دینا بہت آسان تھا، احتجاج کی کال دینے والے شہادت کے ذمہ دار ہیں، اسلام آباد پولیس کےدوجوانوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکاروں پرگولیاں چلائی گئیں، سب پرایف آئی آردرج کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ہکلہ انٹرچینج کے قریب مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا، 46 سالہ مبشر کے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف راستے بند ہونے کی وجہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھڑیال ہیلی پیڈ پہنچے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق وزیراعظم نواز شریف  بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف مری پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف راستے بند ہونے کی وجہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھڑیال ہیلی پیڈ پہنچے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر گھڑیال ہیلی پیڈ سے کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی کل مری میں آمد متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll