پاکستان

190 ملین  پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے، بشریٰ بی بی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 7th 2024, 8:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
190 ملین  پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواستیں دوبارہ ٹرائل کورٹ بھیج دیں اور کہا کہ ٹرائل کورٹ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے۔
درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے  وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے،اس مو قع پر سپیشل پراسیکیوٹر نیب امجد پرویز اور رافع مقصود عدالت پیش ہوئے ۔
دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے، بشریٰ بی بی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں وہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان کی درخواست سے متعلق بھی ہدایت دے دیتے ہیں عدالت فیصلہ کر دے۔
عدالت نےفریقین  کے دلائل سننے کے بعد  استفسار کیا کہ اگر ٹرائل کورٹ سے بریت کی درخواست خارج ہو جاتی ہے تو پھر یہ جانیں ان کے مسائل جانیں .