سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 اہم خوارجی ہلاک
ایف سی اہلکاروں نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا،شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 اہم خوارجی ہلاک ہوگئے۔
ہلاک خوارجی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے،بتایاگیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے ایک اطلاع پر تحصیل داربن کلاچی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جہاں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پرفائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران اہم خوارجیوں کو ہلاک کر دیاگیا۔ دہشت گردوں کی شناحت یوسف ساکن کلاچی اور ظاہر خان ساکن کلاچی سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے سیکورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فورسز اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی ڈی آئی خان میں ایف سی کی گاڑی پر خارجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔بتایا گیا تھا کہ ڈی او ایف سی درازندہ کے سکواڈ کی گاڑی درابن کی طرف روانہ تھی کہ گنڈی عاشق کے قریب نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق خوارج کی فائرنگ سے 4ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ شہدا میں سپاہی شیر الرحمان اور سپاہی سید امین شامل تھے۔
سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان او ر سپاہی سید امین کا تعلق صوابی سے تھا۔ زخمیوں میں حوالدار امتیاز،سپاہی محب شاہ،سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل تھے۔ترجمان کے مطابق چاروں زخمیو ں کو علاج کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی ڈی آئی خان میں ایف سی کے 2 اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شہید سپاہی شیر الرحمان اور سید امین شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ایف سی اہلکاروں نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا،شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔شہداءکے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،زخمی سپاہیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔
بنگالی حکومت کا ماہ مبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 14 منٹ قبل
مذاکرات کادوسرا دور،تحریک انصاف نے بڑے مطالبات سامنے رکھ دیے
- 2 گھنٹے قبل
سال2025 میں پیدا ہونےوالے بچوں کا تعلق کس جنریشن سے ہو گا؟جانیئے حیرت انگیز معلومات
- 3 گھنٹے قبل
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- ایک گھنٹہ قبل
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 12 منٹ قبل