پاکستان

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ، اعلامیہ جاری

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے ججز آئینی بینچز کے لئے 24 نومبر تک کام جاری رکھیں گے جب کہ جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 25 نومبر کو ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 8th 2024, 11:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ، اعلامیہ جاری

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شفیع صدیقی نے شرکت کی جب کہ جسٹس جمال خان خیل نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی جب کہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کے لئے سنگل پوائنٹ ایجنڈے پرغور کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹرشبلی فراز، شیخ آفتاب، عمرایوب اور روشن خورشید بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی پیش کردہ تجویز کی توثیق کی گئی، سندھ ہائی کورٹ کے تمام موجودہ ججز کو آئینی بینچز کے لئے نامزد کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے ججز آئینی بینچز کے لئے 24 نومبر تک کام جاری رکھیں گے جب کہ جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 25 نومبر کو ہوگا۔