- Home
- News
کوئٹہ : پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسےکااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی
کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
کوئٹہ پولیس نے جلسے کے لیے آنے والے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی، پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے پولیس اہلکاروں کو روند دیا،واقعے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسےکااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی، صبح سے ہی جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔
ہاکی گراؤنڈ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لےرکھا تھا جبکہ مرکزی دروازے کو بھی سیل کردیا گیا تھا، جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ہر صورت 2 بجے جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔پارٹی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکن پولیس کا حصار توڑ کر ہاکی گراؤنڈ کے قریب پہنچ گئے تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کومنشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے اور ایک گاڑی کےشیشےٹوٹ گئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے متعدد پولیس اہلکاروں کو کچل دیا ۔
واقعے میں ڈی ایس پی مقصود لغاری سمیت 5 اہل کار زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
کسانوں کے دن کسان دیوس پر بھارتی حکومت سے کسان بے حد مایوس
- 12 hours ago
پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے ، امریکہ کا پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ متعصبانہ ہے
- 11 hours ago
لوئر دیر بلامبٹ پارک پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں بھی نامکمل، جاری شدہ فنڈز غائب
- 10 hours ago
صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات
- 10 hours ago
ملٹری کورٹس کی 9 مئی کے 25 ملزمان کو سزائیں ، عوامی رد عمل سامنے آ گیا
- 10 hours ago
یورپی یونین کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہار تشویش
- 11 hours ago