جی این این سوشل

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی،ایک ہفتے کے دوران برطانوی برینٹ کی قیمت 2ڈالر9سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی 73.54ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.10فیصد کمی ریکارڈہوئی،ایک ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر 24سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 70.12ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

جرم

راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا

اگست میں ڈاکو شاہد لُنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی محکمہ داخلہ کے نمبر پر مبینہ کال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا

راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا۔ 

شاہد لنڈ اشتہاری ڈاکو کی فہرست میں سب سے پہلے نمبرپر موجود تھا۔ ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق ہلاک اشتہاری ڈاکو کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام تھا اور ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کے قتل، اغوا اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا،ہلاک ڈاکو شاہد لُنڈ سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکیاں دیتا تھا۔

خیال رہے کہ اگست میں ڈاکو شاہد لُنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی محکمہ داخلہ کے نمبر پر مبینہ کال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی تھی۔ شاہد لنڈ نے گفتگو میں کہا تھاکہ میں شاہد لُنڈ بات کررہا ہوں لسٹ میں میرا نام سب سے پہلے ہے، اصل جو ملزم ہیں ان کے نام نہیں ہیں، انعام کے اعلان والی فہرست درست نہیں اسے دوبارہ بنائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکار نعمان اعجاز اورادکارہ صبا قمر شدید تنقید کی زد میں  کیوں  ہیں ؟

نعمان اعجاز اور صبا قمر کو بولڈ سین کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکار نعمان اعجاز اورادکارہ صبا قمر شدید تنقید کی زد میں  کیوں  ہیں ؟

پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں تاہم آج کل  یہ دونوں اداکار بولڈ سین کی وجہ سے  سوشل میڈیا پر شدید ترنقید کا سامنا کرنا رہے ہیں۔

دونوں نامور اداکاروں نے مختلف ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں الو برائے فروخت نہیں، جو چلے تو جان سے گزر گئے اور مسٹر اینڈ مسز شمیم شامل ہیں۔

حال ہی میں ادکار نعمان اعجاز اوراداکارہ  صبا قمر کی ویب سیریز"مسٹر اینڈ مسز شميم" کے ایک بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس میں دونوں کو  ایک دوسرے کے کافی قریب دیکھا جاسکتا ہے۔

زی فائیو پر نشر کی جانے والی اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایڈز کا شکار ہوتاہے،بولڈ  سین منظرِعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صباقمر اور نعمان اعجاز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر اور نعمان اعجازجیسے باصلاحیت اداکاروں کو ایسے غیر اخلاقی مناظرفلمانے  کی ضرورت نہیں تھی، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ  کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگا کہ یہ کسی نیٹ فلکس سیریز کا سین ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ پاکستانی اداکار ہیں،ایک اور صارف نے لکھایہ وہی اداکار ہیں جو وضو کے ساتھ گھر سے نکلنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسی چیزیں شوٹ کرتے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر کو بھی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید  تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان

گھریلو صارفین کو ٹیرف پر  11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے  22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان

 حکومت نے سردیوں میں اضافہ بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔  

 پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی کے استعمال پرفی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا۔

پاورڈویژن کا بتانا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا۔

بجلی سہولت پیکیج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر2024 سے فروری2025 کیلئےہوگا۔

پاورڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل  اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔

گھریلو صارفین کو ٹیرف پر  11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے  22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنےکیلئےونٹر پیکج کا پلان تیار کرلیا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کیلئے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سےشروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی کے استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll