جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی،وزارت داخلہ و دیگر سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ ، آئی جی اسلام آباد و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کرلیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات  کی فراہمی،وزارت داخلہ و دیگر  سے جواب طلب
عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی،وزارت داخلہ و دیگر سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست میں وزارت داخلہ و دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، نورین نیازی کی جانب سے وکیل مرزا عاصم بیگ اور وکیل شاہینہ شہاب عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات اور ایف آئی آرز کی نقول فراہم کی جائیں اور حتمی فیصلے تک معلوم اور نامعلوم مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ ، آئی جی اسلام آباد و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونا 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4ہزار 100روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی،فی تولہ سونا 4ہزار 100روپے کمی کے بعد 2لاکھ 74ہزار 300روپے کا ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 515روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 35ہزار 168روپے  فی تولہ  پر پہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اٹک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

حضرو پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اٹک میں  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت  مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

اٹک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا تاریخی سنگ میل عبور

100 انڈیکس نے 1200 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا تاریخی سنگ میل عبور

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی تاریخ رقم کر دی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے 1200 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی حد عبور کر لی، اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 500 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی تھی اور پھر 100 انڈیکس 99 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

ایک موقع پر کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1642 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 99 ہزار 820 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 99 ہزار 269 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll