کھیل

چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ

اگر بھارت پاکستان کھیلنے نہیں آتا تو اس کے متبادل سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کو مدعو کیا جا سکتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر نومبر 11 2024، 12:50 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ

آئی سی سی چمپئین ٹرافی 2025 میں بھارت کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھنے کا فیصلہ کیاہے،خط میں حکومتی ہدایات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے بھارت کی ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے ٹھوس وجوہات پوچھے گا۔

جبکہ دوسری طرف چمپئین ٹرافی میں حکومت نے بھارت کی عدم شرکت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیگر بورڈز سے رابطہ کرنے کی ہدایات بھی کر دی ہے،

ذرائع کے مطابق حکومت نے پی سی بی کو تجویز دی ہے کہ اگر بھارت پاکستان کھیلنے نہیں آتا تو اس کے متبادل سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کر دیا تھا،جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈکو دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کیا تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آئے گا جس پر حکومت پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی نے فیصلہ کیا کہ بھارت پاکستان نہ آیا تو پاکستان آئندہ بھارت کے ساتھ کبھی کوئی میچ نہیں کھیلے گا، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی پہلے ہی دوٹوک الفاظ میں کہہ چکےہیں کہ چمپئین ٹرافی کے لیے کسی بھی قسم کے ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔