Advertisement
پاکستان

دہشتگرد گروپوں کو افغانستان سے  ملنے والی حمایت تشویشناک ہے، پاکستان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی  کے حوالے سے پیش ہونے والی قرارداد  کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنا افسوسناک ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 21 2024، 10:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دہشتگرد گروپوں کو افغانستان سے  ملنے والی حمایت تشویشناک ہے، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کو  ملنے والی حمایت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے  اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ  پاکستان  کو  افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے، دہشتگردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔
ممتاززہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے  افغانستان کو دہشتگرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کردیے ہیں، افغانستان کو دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے،  ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان بین الاقوامی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔
افغانستان میں خصوصی مندوب کی تقرری  کے حوالے سے ان کا کہنا تھا  کہ افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔ بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ہفتہ وار پریس  بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی  کے حوالے سے پیش ہونے والی قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنا افسوسناک ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران بیلاروس کے صدر کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ سمیت اہم معاہدوں پر بات چیت ہوگی۔
ترجمان کے مطابق برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے بھی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، برطانوی وزیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔

Advertisement
پاکستان میں سونے  کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

  • ایک گھنٹہ قبل
تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

  • 2 دن قبل
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

  • ایک دن قبل
ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
عوام  کمرکس  لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی  مہنگی کرنے کی تیاری

عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

  • 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کے رانا عرفان  کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

  • 2 گھنٹے قبل
مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش   کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

  • 2 دن قبل
شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا،  پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • 2 دن قبل
Advertisement