Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی: بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف اورکشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے سےقرارداد منظور

قرارداد میں دہشت گردی کے واقعات میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا گیااوردہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 3rd 2026, 5:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اسمبلی: بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف اورکشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے سےقرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے، جس میں دہشت گردی کو ریاستی دباؤ کیلئےاستعمال کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سراد ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا ۔ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلیا۔

قرارداد میں دہشت گردی کے واقعات میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا گیااوردہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا

دوران اجلاس بلوچستان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدر ی نے کہاکہ ہشتگردی کی کو ئی مذہبی وابستگی نہیں ہوتی اور نہ ہی لسانی پہچان ہوتی ہے ۔طلال چوہدری نے کہاکہ دہشتگردوں نے بلوچستان کے معصوم لوگوں نشانہ بنایا۔

علاوہ ازاں اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر متفقہ قرارداد منظور کر لی گی۔ قرارداد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون نے پیش کی، جس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور بربریت اور بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی یک طرفہ اقدام کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت 5 اگست 2019ء کے اقدام کو فوری واپس لے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، عالمی برادری جموں و کشمیر تنازع کے حل میں فعال کردار ادا کرے۔

قومی اسمبلی کے اجلا س کی کارروائی چھ فروری تک ملتوی ہوگئی۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 6 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement