جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

سونا 3 ہزار700 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز ہزاروں روپے بڑا اضافہ ہوگیا ، فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ78 ہزار روپے ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ78 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے  ہو گئی ہے۔
اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 37 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2668 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔ 

پاکستان

بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان پاکستان دشمنی ہے،وزیر اعظم

سعودی عربپاکستان کا مخلص اور قابل اعتماد دوست اور برادر اسلامی ملک ہے اس کے خلاف زہر آلودہ بات کرنا ناقابل معافی جرم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان پاکستان دشمنی ہے،وزیر اعظم

وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق دیے گئے  بیان کو سب سے بڑی پاکستان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب مخلص اور قابل اعتماد دوست اور برادر اسلامی ملک ہے اس کے خلاف زہر آلودہ بات کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔

 تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا سعودی عرب پاکستان کا دوست اور بھائی ملک ہے ،کوئی بھی حکومت ہو سعودی عرب نے بلا تفریق معاونت کی ہے اور اس کے بدلے میں کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اربوں ڈالرز کے معاہدے ہوئے ہیں، شاہ سلمان پاکستان کے لیے نیک جذبات رکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب کا رویہ ہمیشہ بھائی جیسا رہا ہے، اور ان کے بیان سے ملک کا نقصان ہوگا، انہوں نے انتباہ کیا کہ ”یہ معاشرے میں ایسا زہر گھول رہے ہیں جس کا انہیں اندازہ نہیں۔“

وزیراعظم نے تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کا افتتاح کر تے ہوئے کہا، کہ حکومت پنجاب کے تعاون سے کچھی کینال بحالی کا مرحلہ مکمل ہوا، کچھی کینال بحالی پر بلوچستا ن اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشرف دور میں کچھی کینال منصوبے کا بیڑہ غرق کیا گیا تھا، مشرف دورمیں غریب قوم کا پیسہ برباد کیا گیا، نوازشریف کے  دور میں اس منصوبے کا آغاز ہوا،  جو کہ آ ج پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہےاس منصوبے کے اصل محسن نوازشریف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ کچھی کینال کو 2022 کے سیلاب سے بہت نقصان ہوا، کچھی کینال کے دوسرے مرحلے کو بھی مکمل کریں گے اور اگلے مرحلے کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے اگلے مرحلے کو مکمل کرنے کیلئےوسائل فراہم کریں گے، مجھے خوشی ہے کہ  بلوچستان اور پنجاب کو محنتی وزرائے اعلیٰ ملے ہیں ،اس سے دونوں صوبوں کے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔

پنجاب میں کینسر اسپتال پر کام اور فری ٹریکٹر تقسیم کیے جار ہےہیں ،ٹریکٹر کی تقسیم سے زرعی شعبے میں انقلاب آئے گا ،مریم نواز جیسے کام کر رہی ہیں جلد اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار

گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار

پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے7 کارندوں کو  اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

احتجاج کے پیش نظر موٹرویز بند کر دی گئیں

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتجاج کے پیش نظر موٹرویز بند کر دی گئیں

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے لاہور سے اسلام آباد کو جانے والی ایم ٹو اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے کو بند کر دیا گیا

نوٹیفکیشن  کے مطابق  لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند کر دیا گیا ہے۔

جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے  کے مطابق 24 نومبر کے غیر قانونی احتجاج کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ مظاہرین  ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہو کر آ رہے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll