Advertisement
علاقائی

ڈاکٹر عثمان انور کی جگہ راؤ عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر عثمان انور کو 24 جنوری 2023ء کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے بطور آئی جی پنجاب 3 سال سے زائد کا دورانیہ گزارا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 3rd 2026, 4:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈاکٹر عثمان انور کی جگہ راؤ عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری

لاہور: راؤعبدالکریم کوڈاکٹرعثمان انور کی جگہ نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردئیے گئے ، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

راؤ عبدالکریم کا تعلق 24 ویں کامن سے ہے، وہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات تھے۔ ڈاکٹر عثمان انور کو 24 جنوری 2023ء کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے بطور آئی جی پنجاب 3 سال سے زائد کا دورانیہ گزارا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کیلئے 3نام وفاق کو بھجوائے تھے جن میں وسیم سیال، بلال کمیانہ اور راؤ عبدالکریم کے نام شامل تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عثمان انور کو ڈی جی ،ایف آئی اے کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان انور کی قیادت نے پنجاب پولیس کو جدید اور پیشہ ور ادارہ بنایا۔

محسن نقوی نےمزید کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کے طور پر عثمان انور کیساتھ نئے دور کا آغاز ہوگا،عثمان انور کی قیادت سے ایف آئی اے میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے ،عوام آئندہ مہینوں میں ایف آئی اے میں عملی اور واضح اصلاحات دیکھیں گے۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 5 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 5 hours ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 10 minutes ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
Advertisement