تحریک انصاف سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، جو احتجاج پر آئے گا گرفتار ہو گا، وزیر داخلہ

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے کوئی بھی مذاکرات نہیں ہو رہے،ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ دھمکیاں بھی دیں اور کہیں کہ بیٹھ کر مذاکرات کریں؟ انہوں نے کہا کہ اپنے صوبے میں جس طرح مرضی احتجاج کریں، اسلام آباد نہیں، بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے، ان کی خواہش ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں تو بات کریں۔
خیبر پختونخوا حکومت سے رابطے کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ان کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی سے رابطہ رہتا ہے،آج بھی کرم واقعے میں 38افراد جاں بحق ہوئے ہیں،خیبرپختونخوا حکومت سے امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے حوالےسے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 لگی ہوئی ہے جو بھی احتجاج کے لیے آئے گا گرفتار ہو گا۔
اسلام آباد میں موبائل سروس معطل کرنے کے حوالےسے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سےابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کل رات تک ہو جائےگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ریڈ زون ،ڈی چوک کو محفوظ بنانا ہے ،بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کااختیار میرے پاس نہیں، ان کے مقدمات کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خاص دنوں میں ہی کیوں احتجاج کیا جاتا ہے؟ چیف جسٹس کا جو بھی آرڈر ہو گا اس پر عملدرآمد کرائیں گے، انہوں نے کہا کہ اپنے صوبے میں جس طرح مرضی احتجاج کریں، اسلام آباد میں نہیں
ہم نے اسلام آباد کے شہریوں کا تحفظ یقینی بناناہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 24 نومبر کو بیلا روس کا وفد پاکستان کا دورہ کررہا ہے ایسے حالات احتجاج کرنا مناسب نہیں ہے۔
افغان شہریوں کے حوالے سے بات کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی سرگرمیوں پر نظر ہے، افغان مہاجرین کا احتجاج میں شامل ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، پاکستانیوں کا احتجاج تو سمجھ آتا ہے، مگر افغان یہاں نکل کر کیوں احتجاج کرتے ہیں؟ گرفتار ہر 100 میں سے بیس پچیس افراد افغان شہری نکلتے ہیں، پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں افغان شہری موجود ہیں، آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد میں افغان شہریوں سے متعلق پالیسی بتائیں گے۔

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 days ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 3 days ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 17 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 20 hours ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago



