جی این این سوشل

پاکستان

جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

راجہ اکرام امین منہاس کا کہنا ہہے کہ اس مقدمے میں تقریبا 119 کے قریب ملزمان ہیں، جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکتی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی ایچ کیو پرحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق فرد جرم کی کارروائی ملزمان کی کم حاضری کی باعث ملتوی کی گئی۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹرراجہ اکرام امین منہاس نے بتایا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ سانحہ 9مئی کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا گیا۔ اگر یہ لوگ ملوث نہیں ہیں تو مقدمات کا سامنا کریں۔

راجہ اکرام امین منہاس کا کہنا ہہے کہ اس مقدمے میں تقریبا 119 کے قریب ملزمان ہیں، جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکتی۔

اسپیشل پراسیکیوٹرکے مطابق اگرملزمان پیش نہیں ہوتے توعدالت اُن کی درخواست ضمانت منسوخ کر دے،  عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں کیونکہ یہ ضمانتوں کا غلط استمال کر رہے ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزمان کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، اگلی پیشی پرمعززعدالت جو بھی فیصلہ کرے گی، اُس کے مطابق چلیں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 دسمبرتک ملتوی کر دی۔

پاکستان

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلمان اکرم راجہ  پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ  قبول نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے، سلمان اکرم راجہ کو حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔

واضح رہےکہ  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے  استعفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں  سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز

فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی  قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(جمعرات) راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کی جاری لہر نے خیبرپختونخوا میں اقتصادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔ 

وفد نے گورنر کو بیرون ملک پاکستان میں تیار کی گئی اشیاء کی نمائش میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے،کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 0،نوکنڈی11، سبی13،گوادر 18، تربت18، جیونی میں کم سے کم 20ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll