جی این این سوشل

پاکستان

بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ احمد پور شرقیہ روڈ پر اڈا نبی پور کے قریب پیش آیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے  مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق

بہاولپور میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ احمد پور شرقیہ روڈ پر اڈا نبی پور کے قریب پیش آیا جہاں سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی گاڑی احمد پور شرقیہ سے اوچ شریف آتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے منی لوڈر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں سابق ایم این اے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال احمدپور شرقیہ منتقل کیا گیا، علی حسن گیلانی کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی۔

سابق رکن قومی اسمبلی کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے اوچ شریف میں ادا کی جائے گی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے مخدوم سید علی حسن گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2 بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ مرحوم فروری 2024 کے انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے کے امیدوار تھے جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتے دار بھی تھے۔

تفریح

معروف قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

حکومت پاکستان نے 1989ء میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف قوال  عزیز میاں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ہوئے24  برس گزر گئے۔

عزیز میاں 17 اپریل 1942 کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہوئے،بارعب اور طاقتور آواز کے مالک عزیز میاں کا اصل نام عبد العزیز تھا۔ "میاں" ان کا تکیہ کلام تھا جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔

نامور قوال کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، جبکہ
1989ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے  انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

 عزیز میاں کو  پاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میں شمار کیا جاتا ہے، ان کی مشہور قوالیوں میں شرابی میں شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے آج بھی سننے والوں پر وجد طاری کر دیتی ہیں۔

عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000 کو تہران میں یرقان کی وجہ سے ہوا لیکن ان کی گائی گئی قوالیاں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تیسرا ٹی 20:زمبابوے نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری سے اپنے نام کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسرا ٹی 20:زمبابوے نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دووکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے دیاگیا  133 رنز  کا زمبابوے نے ایک گیند قبل ہی 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان نے  تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

زمبابوے کی  جانب سے برائن بنیٹ 43، مارومانی 15، سکندر رضا 19 اور میئرز نے 13 رنز بنائے۔ 

آخری اوور میں ماپوسا 4 گیندوں پر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی دلوادی۔

جبکہ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3، جہاندان خان نے2 ،سلمان علی اور سفیان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، طلبا کا شدید احتجاج

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے دعویٰ کیا  ہے کہ عمار یونیورسٹی کینٹین میں تھا باہر سے ایک شخص نے آکر فائرنگ کی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، طلبا کا شدید احتجاج

لاہور : لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ 

شیخ زید اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی عمار کو 3 گولیاں لگیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے دعویٰ کیا  ہے کہ عمار یونیورسٹی کینٹین میں تھا باہر سے ایک شخص نے آکر فائرنگ کی۔

واضح رہے ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ کی تردید کردی۔  

پنجاب پولیس نے بھی مؤقف اپنایا ہے کہ یونیورسٹی کے اندر قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

طالب علم کی ہلاکت کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کیا گیا، وائس چانسلر آفس کے سامنے لگے گملے توڑ دیے گئے، کینال روڈ پر بھی احتجاج کیا گیا، جہاں  شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll