پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانے پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے تھانہ درہ پیزو پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دو اطراف سے حملہ کیا اور اسنائپر گن سے پولیس کانسٹیبل کرامت اللہ کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔
دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت پہاڑ خیل پکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جو اس دہشت گردی کا شکار بن گیا۔
وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔
کراچی سے سکھر موٹروے رواں سال 2025میں تعمیر کے آغاز کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیاد ہ تر سرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا
- 14 گھنٹے قبل
نام نہاد "بلوچ حقوق" کا دفاع کرنے والے اپنی کمیونٹی کو نشانہ بنا کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟
- ایک گھنٹہ قبل
شام میں نئی حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایاجائے، پاکستان
- ایک گھنٹہ قبل
برطانیہ مقیم پاکستانی دوطرفہ تعلقات میں پل کا کردارادا کررہے ہیں،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری، 60 سے زائد فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکومت پر کہیں سے کوئی دباؤ نہیں، رانا ثنااللہ
- 13 گھنٹے قبل
اسلام آباد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس ہو فی ، دفتر خارجہ
- 11 گھنٹے قبل
یونیورسٹیوں پر مشتمل پریمیئر لیگ گروپ قائم کرنے کی تجویز
- 10 گھنٹے قبل
کرک میں شہید 3 جوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک
- 12 گھنٹے قبل
صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کر دیا، اسلامی ممالک کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار
- ایک گھنٹہ قبل