- Home
- News
منشیات برآمدگی کیس میں اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر کو 15 سال قید کی سزا
ملزم اٹلی، سپین، ہالینڈ اور بیلجیم سے مختلف اقسام کی منشیات اسمگل کرتا تھا
پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے خاوند عماد بٹ کو منشیات برآمدگی کیس میں سزا سنا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے ملزم عماد بٹ کو جرم ثابت یونے پر10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 15 سال کی سزا سُنا دی ہے، عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال سزا بھگتنا ہوگی
چند ہفتے قبل نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ (این آئی یو) نارتھ کی جانب سے ملزم کو گرفتار کیا تھا،این آئی یو نارتھ کی بہترین حکمت عملی اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم عماد بٹ کو جرم ثابت ہونے پرسزا سنائی گئی۔
واضح رہے کہ اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر ملزم عماد بٹ سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی تھیں، ملزم اٹلی، سپین، ہالینڈ اور بیلجیم سے مختلف اقسام کی منشیات اسمگل کرتا تھا۔
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
- 7 گھنٹے قبل
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- 6 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
- 7 گھنٹے قبل
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 9 گھنٹے قبل
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
- 6 گھنٹے قبل