جرم

میانوالی:پولیس تھانے پرخارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام،4 خارجی ہلاک

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Dec 1st 2024, 6:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میانوالی:پولیس تھانے پرخارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام،4 خارجی ہلاک

پنجاب پولیس نے میانوالی کے تھانہ چاچری پر خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 4 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد  سے ملحقہ تھانہ چاپری پر 20 سے زائد خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے اچانک حملہ کیا گیا، تاہم پنجاب پولیس میانوالی نے حملہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان کے مطابق اس دوران خارجیوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں  4 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے، تاہم، تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا،تاہم 

ترجمان کا کہنا ہے کہ  حملہ ناکام ہونے پر خوارجی دہشت گرد قریبی علاقے میں فرار ہوگئے جن کی تلاش میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مزید 2 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ اس دوران دو پولیس اہلکارمعمولی زخمی ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ڈی پی او میانوالی اختر فاروق، سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر میانوالی پولیس کو شاباش دی۔