دنیا
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
زیر حراست افراد کا تعلق موزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت، اور وزارت بلدیات سے ہے
سعودی عرب میں محکمہ انسداد کرپشن نے رشوت اور منصب کے ناجائز استعمال کے الزام میں 164 سرکاری ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ زیر حراست افراد کا تعلق مختلف وزارتوں جیسے وزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت، اور وزارت بلدیات سے ہے۔
محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق، نومبر میں کرپشن کے الزامات کے حوالے سے 370 افراد سے تفتیش کی گئی تھی، جس کے بعد بعض افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
اس سے پہلے، ستمبر میں سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے کنگ عبداللہ پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے زکوٰۃ، ٹیکس، اور کسٹم اتھارٹی کے تین ملازمین کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ یہ کارروائی وزارت داخلہ کے تعاون سے کی گئی تھی، جس میں مذکورہ ملازمین کو 6 مقیم غیر ملکیوں سے رشوت لینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
انسداد بدعنوانی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رشوت میں وصول کی گئی رقم 2.234 ملین ریال تھی۔ یہ کارروائیاں سعودی عرب میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔
علاقائی
کراچی ایئر پورٹ خودکش بم دھماکے کا ایک اور مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج
مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمٰن عرف رحمٰن گل کو بھی نامزد کیا گیا ہے
کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے خودکش بم دھماکے کا ایک اور مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ مقدمہ ایس ایچ او ایئر پورٹ انسپکٹر موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکا خیز مواد، اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں خودکش دھماکے میں معاونت کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمٰن عرف رحمٰن گل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمے میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک کی حب چوکی کے افسر اور اکاؤنٹ ہولڈر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جبکہ دیگر نامعلوم افراد بھی شامل کیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
پاکستان
ریاست کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم
چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
ریاست پاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی۔
وزیراعظم کے احکامات کے تحت چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔
حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ریاست پاکستان اورسکیورٹی فورسز کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری ہے، شرپسند عناصرسکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
پروپیگنڈے کا مقصد مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملک میں انتشار پھیلانا ہے، جوائنٹ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے پیش نظرجھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کی نشاندہی کرے گی۔
جوائنٹ ٹاسک فورس آئندہ 10 دنوں میں اپنی سفارشات مرتب کرکے حکومت کوپیش کرے گی۔
تجارت
پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس 1 لاکھ 2 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں847 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز میں اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں847 پوائنٹس کا اضافہ
ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار250 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کا بھائو 278 روپے ہو گیا ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان 2 دن پہلے
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
-
تفریح 2 گھنٹے پہلے
”بارہویں فیل“ کے مرکزی کردار وکرانٹ میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
پاکستان 38 منٹ پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
علاقائی 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری