جی این این سوشل

پاکستان

ریاست کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم

چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ریاست کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم
ریاست کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم

ریاست پاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی۔

وزیراعظم کے احکامات کے تحت چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ریاست پاکستان اورسکیورٹی فورسز کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری ہے، شرپسند عناصرسکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

پروپیگنڈے کا مقصد مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملک میں انتشار پھیلانا ہے، جوائنٹ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے پیش نظرجھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کی نشاندہی کرے گی۔

جوائنٹ ٹاسک فورس آئندہ 10 دنوں میں اپنی سفارشات مرتب کرکے حکومت کوپیش کرے گی۔

پاکستان

عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف

اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، صوبائی مشیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان خیبرپختونخوا نے کہا کہ عطا تارڑ مکمل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا اسلام آباد کے احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مراد سعید احتجاج میں موجود تھے اور گرفتار نہیں ہوئے تو پھر اس نااہلی پر نااہل ٹولے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں لکھنا چاہیے، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کرسکتے تھے لیکن انہیں مطلوب مراد سعید ان کی آنکھوں سے اوجھل تھا یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، انہیں مراد سعید کو پکڑنے سے کس نے روکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید کی خیبر پختونخوا میں موجودگی بارے بھی عطا تارڑ جھوٹ بول رہے ہیں، مراد سعید خیبر پختونخوا میں کہیں پر بھی نہیں ہے، عطا تارڑ بے سر و پا جھوٹ نہ بولے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عطا تارڑ سچ چھپانے کی کوشش میں ہر پریس کانفرنس میں پچھلی پریس کانفرنس کے دعوؤں کی نفی کرتے ہیں۔  سانحے کے فوری بعد موصوف نے ڈی چوک جاکر ویڈیو بنائی تھی، ویڈیو میں دعوی کیا تھا کہ یہاں پر گولیوں کے کوئی خول نہیں ملے،اب دعوی کررہے ہیں پی ٹی آئی احتجاج میں مسلح جتھے آئے تھے جس نے فائرنگ کی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر فائرنگ ہوئی ہے تو پھر خول نہ ہونے کا دعوی کیوں اور کیسے کیا؟ عطا تارڑ ایک جھوٹ چھپانے کے لیے 100 جھوٹ بول رہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،8 خوارجی ہلاک،کیپٹن سمیت دو جوان شہید

دو منختلف آپریشنز میں 9 خوارج زخمی اور 2 گرفتار ہوئے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،8 خوارجی ہلاک،کیپٹن سمیت دو جوان شہید

 سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن کیا اور   خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ خوارج مارے گئے جبکہ نو خوارج زخمی ہوئے۔

ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے  ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

سکیورٹی فورسز  کی جانب سے دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں کی گئی ، اس دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبر میں ہونے والے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید ہوگئے جبکہ مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے، زخمی اور گرفتار تمام خوارج سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹزئانگ آپریشن جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کو 28 ستمبر کے مزید 4 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کیلئے تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کو 28 ستمبر کے مزید 4 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کو 28 ستمبر کے مزید 4 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کیلئے تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج عدالت پیش کیا جائیگا۔

تفتیشی ٹیمیں چاروں مقدمات میں آج بانی چیئرمین کی گرفتاری ڈال دیں گی اور آج 7 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، تمام تھانوں کے تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں عدالت پیش کر دیں۔ گرفتاری رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی۔

درخواستوں کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جس کے لیے تمام تفتیشی افسران کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ پراسیکیوٹر امین منہاس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگیا جبکہ دیگر کا آج لیا جائے گا۔

عدالت میں پہلے نیو ٹاؤن جسمانی ریمانڈ کیس پھر جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوگی، ان دونوں کیسز کی سماعت کے بعد نئے مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 4 کیسز میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست سنی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll