Advertisement
پاکستان

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور کے علاوہ جہلم ، دینہ ،گجرات، ننکانہ صاحب اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 5 2024، 4:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور اور گجرات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

لاہور کے علاوہ جہلم ، دینہ ،گجرات، ننکانہ صاحب اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے

زلزلے کے جھٹکے جہلم شہر اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ کمالیہ شہر میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ گئی ہے جب کہ مرکز مہمند چک کا مغربی علاقہ تھا، تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

Advertisement