- Home
- News
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
عدالت نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کی،تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا
انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے جیل میں قائم عدالت میں سماعت کی، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت تمام ملزمان کوجیل میں قائم عدالت میں پیش کیا گیا کیلئے تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کی،تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔
ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے 16 دسمبر کو گواہان کو طلب کرلیا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے برہان معظم ملک عدالت میں پیش ہوئے،واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے
غزہ :اسرائیلی فوج کا فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پرحملہ، 5 صحافی شہید
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
- 3 گھنٹے قبل
ٹیکسز کی وصولی کو بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کر چکے ، وفاقی وزیر خزانہ
- 39 منٹ قبل
خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 30 برس بیت گئے
- 8 منٹ قبل
پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار
- 3 گھنٹے قبل