پاکستان
شام:ائیر پورٹ بندہونے سے 250 سے زائد پاکستانی زائرین پھنس گئے
ہماری آج لاہور کو روانہ ہونے والی پرواز منسوخ ہوئی ہے ، 11 دسمبر کی کراچی کیلئے فلائٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہےکنٹری ہیڈ شام ونگز
شام کے باغی گروہ حیات التحریر الشام کی جانب سے شام پر قبضے کے بعد ملک بھر کے ایئر پورٹس بند کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث سینکڑوں پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ بند ہونے کے باعث شام میں تقریباً 250 پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے ہیں۔
کنٹری ہیڈ شام ونگز طارق سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ باغیوں نے ملک پر قبضے کے بعد ائیر پورٹ بند کر دیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری آج لاہور کو روانہ ہونے والی پرواز منسوخ ہوئی ہے ، 11 دسمبر کی کراچی کیلئے فلائٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شام کے باغی گروہ کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد شامی بشار الاسد کے ملک سے فرار ہو گئے ہیں، جس کے بعد باغی ملیشیا حیات التحریر الشام نے سرکاری عمارتوں اور ائیر پورٹس کا کنٹرول سبنھال لیا ہے۔
پاکستان
محسن نقوی کی پرویز خٹک سے ملاقات، ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک سے ملاقات، ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پرویز خٹک اورمحسن نقوی کی ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شر پسندوں کے حملے میں شہید پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور سب نے مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے، عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، دنیا کی کوئی طاقت ترقی نہیں روک سکتی۔
پاکستان
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ
بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس بھیجے گئے 8 بلز کو زیر غور لایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں ایک ایوان سے منظور اور دوسرے ایوان سے نامنظور ہونے والے بلز بھی زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان بلز میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل بھی شامل ہے، جسے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کو اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجا تھا۔
بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، وزارت قانون سوسائٹیز ترمیمی بل میں مزید ترامیم لانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس بل کو پارلیمنٹ میں دوبارہ پیش کیا جا سکے۔
پاکستان
بھارتی پولیس کا کشمیری حریت قائد سید علی گیلانی شہید کے گھر پر چھاپہ
پولیس اہلکاروں نے سید علی گیلانی کے کمرے کمرے میں موجود انکی کتب اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے بزرگ کشمیری حریت قائد سید علی گیلانی شہید کے سرینگر میں واقعہ گھر پر چھاپہ مارا ۔ پولیس نے سرینگر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے دفتر کی بھی تلاشی لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے گزشتہ روزسرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں شہید کشمیری حریت قائد کے گھرپر چھاپہ مارا ۔ پولیس اہلکاروں نے سید علی گیلانی کے کمرے کی خاص طور پر تلاشی لی اور کمرے میں موجود انکی کتب اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں۔
دریں اثنا پولیس نے حید پورہ مومن آباد میں واقع تحریک حریت جموں وکشمیر کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا ۔ پولیس دفتر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئی اور تلاشی لی۔ پولیس نے دفتر میں موجود اہم دستاویزت ضبط کر لیں۔ دونوں چھاپوں کی قیادت بڈگام تھانے کے ایس ایچ او نے کی۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی شہید کے گھر اور تحریک حریت کے دفتر پر چھاپو ں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی بوکھلاہٹ قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے سید علی گیلانی کو دس برس سے زائد عرصے تک مسلسل گھر میں نظر بند رکھا اور نظر بندی کے دوران ہی وہ شہادت کا رتبہ پا گئے ،ان کے گھر پر چھاپہ بھارتی بوکھلاہٹ کا واضح عکاس ہے۔
جموں وکشمیر تحریک حریت، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں وکشمیر مسلم لیگ اور کشمیر تحریک خواتین نے بھی اپنے بیانات میں سید علی گیلانی شہید کے گھر اور تحریک حریت کے دفتر پر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بھارت صرف اور صرف فوجی طاقت کے بل پر جموں وکشمیر پر قابض ہے اور وہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سید علی گیلانی اوردیگر لاکھوں شہداءکے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
یاد رہے کہ بھارت نے تحریک حریت جموں وکشمیر کو ایک ممنوعہ جماعت قرار دے رکھا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
محسن نقوی کی پرویز خٹک سے ملاقات، ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ