علاقائی
میٹرو بس ٹریک کا کام سست روی کا شکار ، راولپنڈی سیکشن پر سروس ایک مرتبہ پھر بند
راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی
میٹرو بس ٹریک کا کام سست روی کا شکار ہونے سے راولپنڈی سیکشن پر سروس ایک مرتبہ پھر بند کر دی گئی۔
راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس سے قبل بھی 6 روز میٹرو بس ٹریک کی مرمت کے باعث بند کی گئی تھی، آئے روز میٹرو بس سروس بند ہونے سے شہری پریشان ہیں۔
دوسری جانب، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر سے میڑو بس سروس معمول کے مطابق آپریشنل رہے گی۔
صحت
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت
اربوں کی امداد کے باوجود پاکستان میں ہسپتالوں کی حالت بری ہے،حکومت عوم کو ہسپتالوں میں سہولیات دینے سے قاصر ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت ہے ۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کی 12 کروڑ آبادی کیلئے مختلف ہسپتالوں میں صرف 940 وینٹی لیٹرزموجود ہیں۔
لاہور کی ڈیرھ کروڑ سے زائد آبادی کیلئے صرف 520 وینٹی لیٹرز ہیں، پنجاب بھر میں انھستھیزیا ڈاکٹرز اور ٹیکنیشن کی بھی شدید قلت ہے،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وینٹی لیٹرز موجود لیکن چلانا والا ہی کوئی نہیں ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہسپتالوں کے مکمل بیڈز کی تعداد کے15فیصد وینٹی لیٹرز ہونے چاہیے، موجودہ صورتحال کے مطابق وینٹی لیٹرز پر 4فیصد بیڈز پر ہیں میو ہسپتال 27سو بیڈز صرف 90 وینٹی لیٹرز ہیں، جناح ہسپتال 14سو بیڈز صرف 80 وینٹی لیٹرز ہیں ،سروسز ہسپتال 15 سو بیڈز صرف 75 وینٹی لیٹرز ہیں۔
گنگارام ہسپتال میں 30 جبکہ جنرل ہسپتال میں 55 وینٹی لیٹرز ہیں چلڈرن ہسپتال میں 105 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، کرونا کے دوران خریدے گئے اور ڈونیشن کے وینٹی لیٹرز پڑے پڑے خراب ہو گئے ہیں،بیشتر وینٹی لیٹرز ہسپتالوں سے چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
بیشتر کریٹیکل مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر ملتا ہی نہیں ،سنجیدہ مریض وینٹی لیٹرز کی انتظار میں ہی دم توڑ جاتے ہیں، نجی ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر کے ایک دن کا خرچہ 30 سے 50 ہزار روپے ہے۔
دوسری جانب حکومت جاپان کیجانب سے پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3بلین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اربوں کی امداد کے باوجود پاکستان میں ہسپتالوں کی حالت بری ہے،حکومت عوم کو ہسپتالوں میں سہولیات دینے سے قاصر ہے۔
پاکستان
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ
بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس بھیجے گئے 8 بلز کو زیر غور لایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں ایک ایوان سے منظور اور دوسرے ایوان سے نامنظور ہونے والے بلز بھی زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان بلز میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل بھی شامل ہے، جسے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کو اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجا تھا۔
بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، وزارت قانون سوسائٹیز ترمیمی بل میں مزید ترامیم لانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس بل کو پارلیمنٹ میں دوبارہ پیش کیا جا سکے۔
پاکستان
حکومت کی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں، ملاقاتوں اور مذاکرات کی تردید
ی ٹی آئی کو پہلے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی وضاخت دینی ہو گی، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ رابطوں، ملاقاتوں اور مذاکرات کی تردید کردی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسد قیصر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی تھی جسے لوگوں نے دوسرا رنگ دے دیا، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ باضابطہ مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے اس بات کی وضاحت دینی ہو گی کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے پیچھے کون تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی باتوں کا کون اعتبار کرے گا؟ ان کا ماضی وعدہ خلافی سے بھرا پڑا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی انہوں نے عین آخری لمحے میں اپنا موقف تبدیل کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں خبریں آئیں کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیاسی تناؤ ختم ہو رہا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت کے اہم نمائندوں سے ملاقات ہوئی، عطا تارڑ نے ایسی ملاقاتوں کو باضابطہ مذاکرات ماننے سے انکار کیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اضافہ