کوئی مدرسہ دہشت گردی یا انتہا پسندی میں ملوث ہے تو بتائیں ہم خود تالا لگائیں گے،طاہر اشرفی


اسلام آباد میں مد ارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے ہر مکتبہ فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں علامہ طاہراشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کا واسطہ ہے مدرسے کے پلیٹ فارم پر سیاست نہ کریں، ہم مدارس کے ساتھ کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے، بیرونی ایجنڈے کا خوف ہر وقت طاری کیا جاتا ہے، مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کی تعداد 30 لاکھ ہے،
علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ مدرسے کے معاملے پر ہم سمجھوتا کریں، مدارس والے کمزور ہیں اور نہ مدارس میں پڑھنے والے، کیا بیرونی ایجنڈے والا آکر ہمیں مدرسے میں تعلیم پر ڈکٹیشن دے سکتا ہے؟ کوئی مدرسہ دہشت گردی یا انتہا پسندی میں ملوث ہے تو بتائیں ہم خود تالا لگائیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ایک نظام وضع کیا گیا، جس کے تحت 18ہزار مدارس رجسٹرڈ ہوئے، انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کے مثبت ثمرات آرہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی تمام جامعات وفاقی وزارت تعلیم سے وابستہ ہیں ، دینی مدارس کے لیے بھی ایسا ہونا ضروری ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مدارس سے جڑی منفی چیزیں ختم کرنا ہوں گی،مدارس کے طلبہ ڈاکٹر اور انجینئر بن رہے ہیں، جس پر بڑی خوشی ہے،مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں، ان کی تجاویز بھی سنیں گے،علما کی بہت سی تجاویز سے متفق ہوں۔
ولانا عبدالخبیر آزاد اور ڈی جی مذہبی تعلیم میجرجنرل ریٹائرڈ غلام قمر کا کہناتھا کہ ہم سب مدارس کے چوکیدار ہیں، ملکی تاریخ میں مدارس کا اہم کردار ہے، مدارس غریب بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم دیتےہیں، کابینہ کے فیصلے کے بعد مدارس سے معاہدہ ہوا تھا، طے ہوا تھا کہ ہم نے مدارس کو قومی دھارے میں لانا ہے اور تعلیمی نظام کوسپورٹ کرنا ہے۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 6 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 9 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 6 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 8 گھنٹے قبل