Advertisement
پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، کنول شوزب، راشد حفیظ، کرنل شبیر، عمر تنویر بٹ اور شہریار آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر دسمبر 10 2024، 6:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 25 غیر حاضر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

 عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں  جن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، کنول شوزب، راشد حفیظ، کرنل شبیر، عمر تنویر بٹ اور شہریار آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونی تھی لیکن سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کے رخصت ہونے کے باعث ملتوی کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی سمیت 89 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کی گئی تھی،عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کروانے کا حکم بھی دے رکھا ہے جبکہ ملزموں کو آج گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری گزشتہ سماعت پر عدم حاضری کی بنا پر اے ٹی سی عدالت کے جج جسٹس امجد علی شاہ  نے جاری کیے۔

عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی مزید  سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement