جی این این سوشل

پاکستان

شام سے پاکستانیوں کی براستہ لبنان واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیر اعظم

نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار شام اور لبنان میں پاکستانی سفیروں سے رابطے میں ہیں، شہباز شریف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شام سے پاکستانیوں کی براستہ لبنان واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیر اعظم
شام سے پاکستانیوں کی براستہ لبنان واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام سے پاکستانیوں کی لبنان کے زمینی راستے سے واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار شام اور لبنان میں پاکستانی سفیروں سے رابطے میں ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چند دنوں مین شام کے حالات یکسرتبدیل ہوگئے، شام کی صورتحال پر ہم غیرجانبدار رہے، شام میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کےلیے فوری اقدامات ناگزیرتھے۔ 250 پاکستانی زائرین شام گئے ہوئے تھے جبکہ 300 کے قریب شہری ،اساتذہ اور طلبہ وہاں پہلے سے موجود ہیں جو پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے گزشتہ روز لبنان کے وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، انہوں نے لبنان کے زمینی راستے سے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ان کی شام اور لبنان میں پاکستانی سفارت کاروں سے بھی بات ہوئی ہے اور لبنان میں پاکستانی سفیر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی لبنانی وزیراعظم سے بات ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستانیوں کی شام سے واپسی کا طریقہ کار طے پاگیا ہے۔

دنیا

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمٰن حقانی دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں  بم دھماکے میں جاں بحق

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمٰن حقانی دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ ان کے بھتیجے انس حقانی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

خلیل حقانی 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے تھے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے، جن پر 20 سالہ جنگ کے دوران بڑے حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انتشار پھیلانے کے لیے گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، عطاتارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ پُرتشدد سیاست اور پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انتشار  پھیلانے کے لیے گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انتشار پھیلانے کیلئے  گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ دوڑ کیوں لگائی؟ موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں، اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے وفاق پر چڑھائی کی، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا، شہید نوجوانوں کا خون کس کے ہاتھوں میں تلاش کریں؟

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں، تحریک انتشار گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پُرتشدد سیاست اور پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس بھیجے گئے 8 بلز کو زیر غور لایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں ایک ایوان سے منظور اور دوسرے ایوان سے نامنظور ہونے والے بلز بھی زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ان بلز میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل بھی شامل ہے، جسے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کو اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجا تھا۔

بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، وزارت قانون سوسائٹیز ترمیمی بل میں مزید ترامیم لانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس بل کو پارلیمنٹ میں دوبارہ پیش کیا جا سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll