سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمید(ر) کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہےچ
سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمید(ر) کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہُوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا،اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے، ان پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایماء اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر)کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ڈی سی کرم پر حملے میں ملوث 2 شرپسند گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
چوتھی بین الاقوامی ہائیڈرو پاور کانفرنس جمعرات کواسلا م آباد میں ہوگی
- 10 گھنٹے قبل
یوم حق خودارادیت پر کشمیر یو ں کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
- 10 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کا پلاسٹک کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں امن پاکستان کی خوشحالی کےلیے ناگزیر ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
- 10 گھنٹے قبل
شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کھلے مین ہول میں گرکر 8 سالہ بچہ جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل