Advertisement
پاکستان

ڈی چوک احتجاج:پی ٹی آئی  146 گرفتار مظاہرین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

عدالت نے پی ٹی آئی کارکن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتےہوئے ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Dec 10th 2024, 4:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی چوک احتجاج:پی ٹی آئی  146 گرفتار مظاہرین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک ا حتجاج کے دوران گرفتار ہونے 146 پی ٹی آئی کارکن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت  کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، پولیس نے عدالت سے ملزمان کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان ملزمان سے کیا برآمد کرنا ہے، سب کے سب مزدور ہیں۔

جج نے پولیس  پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ اس کیس میں کتنا ریمانڈ لے چکے ہیں، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کا 10،10 دن کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے۔

جس پراے ٹی سی  جج نے ریمارکس دیے کہ دیگر وکلاء مزید بحث کرنے سے پہلے سن لیں کہ میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر رہا ہو، چار یا پانچ ملزمان ایسے ہوں گے جن سے برآمدگیاں نہیں ہوں گی باقی سب سے برآمدگیاں ہو چکی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے ضمانت کی درخواستیں دائر کرنی ہیں تو کر دیں۔  

Advertisement