جی این این سوشل

تفریح

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی رہائشگا’’منت “ کو مزید بڑجانے کے خواہشمند

شاہ رخ خان کی رہائشگا اس وقت 2 بیسمنٹ، ایک گراؤنڈ فلور سمیت 6 منزلوں پر مشتمل ہے ، منت نمیں مزید اضافے کے منصوبے میں 25 کروڑ روپے تک کی لاگت آئے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی رہائشگا’’منت “ کو مزید بڑجانے کے خواہشمند
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی رہائشگا’’منت “کی مزید 2 منزلیں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی رہائشگاہ “منت” ممبئی میں واقع ہے،  جس کا شمار عالیشان جائیدادوں میں ہوتا ہے،  جو سمندر کنارے موجود ہے ، بالی وڈ اداکار کی اہلیہ گوری نے مہاراشٹرا کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی کو عمارت میں اضافے کیلئے  درخواست لکھ دی۔ جس میں عمارت کے لیے مزید 616 مربع میٹر کا رقبہ (2 اضافی منزلیں) شامل کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

شاہ رخ خان کی رہائشگا اس وقت 2 بیسمنٹ، ایک گراؤنڈ فلور سمیت 6 منزلوں پر مشتمل ہے ، منت نمیں مزید اضافے کے منصوبے میں 25 کروڑ روپے تک کی لاگت آئے گی۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار نے سال 2001 میں “منت” کو خریدا تھا، گریڈ تھری ورثے کی حیثیت کے باعث اس عمارت میں مزید اضافے کی اجازت نہیں تھی جس کے باعث شاہ رخ خان نے 6 منزلہ ڈھانچہ ہے تعمیر کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار کے مطابق اس وقت ان کے گھر کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ 

پاکستان

پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تیسری دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس

اس دوران سیاسی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تیسری دوطرفہ سیاسی مشاورت  کا اجلاس

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تیسری دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس آج برسلز میں منعقد ہوا۔
سیاسی مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ شفاعت علی خان نے کی، جبکہ بیلجیئم وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل برائے دوطرفہ امور، سفیر جیرون کورمین نے کی۔

اس دوران سیاسی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں ملکوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے مشاورت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کا دورہ چین:ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،وزیر اعلی پنجاب

چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں کام کریں گے، چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کا دورہ چین:ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،وزیر اعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین  نہ صرف معاشی میدان میں تیزی سے ترقی کی بلکہ   ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شاندار اقدامات کیے، ہم اپنے پڑوسی ملک چین کے ان تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

مریم نواز ان دنوں چین کےسرکاری دورہ پر ہیں،وزیر اعلی مریم نواز نے  شنگھائی میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں کام کریں گے، چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں چین کے اشتراک سے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، اس دورے سے قبل آخری دفعہ 32 سال پہلے چین آئی تھی، اس دفعہ آئی تو مختلف ملک دیکھا، دوست ملک کی ترقی موجودہ تاریخ کا معجزہ ہے، یہ مکمل بدل چکا، یہ ترقی پاکستان جیسے ممالک اور مجھ جیسے نئے لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین صرف معاشی معجزہ نہیں ہے بلکہ یہ دیگر شعبوں، انفرا اسٹرکچر، تربیت یافتہ افرادی قوت، صنعتی، تخلیقی شعبے کے علاوہ آلودگی کو قابو کرنے، دھویں کو کم اور ختم کرنے میں بھی اس کے اقدامات حیرت انگیز ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے

وفاقی وزیر اطلاعات استنبول میں ہونے والی اسٹارٹ کام سمٹ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں۔

عطاءاللہ تارڑ استنبول میں قیام کے دوران ترکیہ کے ہیڈ آف کمیونیکیشنز پروفیسر فرحتین التون سے ملاقات کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات استنبول میں ہونے والی اسٹارٹ کام سمٹ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ٹی آر ٹی ورلڈ ہیڈ کوارٹرز اور البیرک میڈیا گروپ کا بھی دورہ کریں گے، جبکہ اپنے دورہ کے دوران وہ ڈی جی انٹرنیشنل براڈ کاسٹ، سی ای او البیرک میڈیا گروپ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll